counter easy hit

ایم کیو ایم وفد کو وزیراعظم سے ملاقات کا وقت نہ مل سکا

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے وفد کو وزیراعظم نوازشریف کی کراچی آمد پر ان سے ملاقات کا وقت نہ مل سکا۔

گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کراچی آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا تھا جو تاحال نہ مل سکا۔

متحدہ وفد کو وقت نہ ملنے پر ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کرینگے۔ فاروق ستار سے جب پوچھا گیا کہ وزیراعظم کراچی آرہے ہیں کیا آپ کو ملاقات کا وقت ملا ہے۔

جس پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے ،لگتا ہے یہ وقت تبھی ملے گا جب دلی کی طرح کراچی بھی جل جائیگا۔