counter easy hit

عمران خان کو خواب میں بھی اگلا الیکشن نظر آتا ہے: پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہےکہ عمران خان کو خواب میں بھی اگلا الیکشن نظر آرہا ہے تاہم وہ یاد رکھیں کہ وہ اپنی اننگز کھیل چکے ہیں۔

وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان پہلے اپنی جماعت کے انتخابات میں بد ترین دھاندلی کا جواب دیں انہوں نے نوازشریف کے خلاف دھاندلی کے الزامات لگائے جو ثابت نہ ہوسکے جب کہ عمران خان کا جھوٹا چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خواب میں بھی الیکشن نظر آرہا ہے تاہم وہ یاد رکھیں کہ وہ اپنی اننگز کھیل چکے ہیں۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کسی ایک بات پر قائم نہ رہنے والا لیڈر کہلانے کا حق نہیں رکھتا، دوسروں کو گو کرانے والے عمران اب خود گو ہوگئے ہیں جب کہ عوام بھی جس چیز سے نجات چاہتے ہیں وہ عمران خان ہی ہیں۔