counter easy hit

عامر خان سمیت نائن زیرو سے گرفتار دیگر افراد سے تفتیش کیلیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل

Arrest Peoples

Arrest Peoples

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان سمیت نائن زیرو سے گرفتار دیگر افراد سے تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان سمیت نائن زیرو سے گرفتار کیے جانے والے 29 دیگر افراد سے تفتیش کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں پولیس، رینجرز، ملٹری انٹیلی جنس، انٹیلی جنس بیورو اور آئی ایس آئی سمیت دیگر اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے جب کہ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کے احکامات بھی متعلقہ اداروں کو موصول ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رینجرز نے 11 مارچ کی صبح ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کارروائی کرکے دیگر افراد کے ساتھ عامر خان کو بھی حراست میں لیا تھا جنہیں بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے تمام افراد کو 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا تھا۔