counter easy hit

دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا، تین سالوں میں قوم کو نیا پاکستان دینگے: نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کو شہر بنانا ہے تو یہاں آپریشن بہت ضروری ہے۔

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کو ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر آپریشن شروع کیا،

اسی آپریشن کی وجہ سے شہر میں جرائم پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔ وہ وقت جلد ہی آنے والا ہے جب شہر قائد میں جرائم کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو بڑھنا ہے تو یہاں امن بہت ضروری ہے۔

اس کے بغیر خوشحالی نہیں آسکتی۔ کراچی میں ترقی نہیں ہوگی تو پاکستان میں بھی ترقی نہیں ہوگی۔ کراچی میں کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، ہمیں سخت محنت کرکے ملک کو مشکلات سے نکالنا چاہیے، حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے ہر ذریعہ استعمال کررہی ہے۔

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔