counter easy hit

الطاف کو شکست دینے اگلا جلسہ کراچی میں کرنے جارہا ہوں، عمران

Imran khan

Imran khan

مظفر آباد (جیوڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو شکست دینے اگلا جلسہ کراچی میں کرنے جارہا ہوں۔

میرپورآزادکشمیرمیں پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج کے جلسے کے شرکاء کو دیکھ کر الطاف حسین کا جلسہ یاد آگیا، الطاف حسین کے جلسے میں زندہ لاشیں بیٹھی ہوتی ہیں، لوگ ڈرتے ہیں کہ نہ ہنسے تو کوئی گولی ماردیگا،حق مانگنے سے نہیں، چھیننے سے ملے گا، وقت آ گیا ہے کہ ہم سب خوف کے بت توڑ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گو نواز گو ہونے والا ہے۔

کیونکہ جوڈیشل کمیشن بننے والا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار الیکشن پر تحقیقات ہونی شروع ہوئی ہیں، 2015 الیکشن کا سال ہوگا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ نواز زردری پارٹنر شپ توڑ نہیں رہا، توڑ چکا ہوں، ثابت کریں گے کہ نواز شریف کا مینڈیٹ جعلی ہے، میر پور نیا آزاد کشمیر بنانے آیا ہوں۔