counter easy hit

ملا قاسم خراسانی اور عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی اطلاع

Qasim Khurasani

Qasim Khurasani

پشاور (جیوڈیسک) افغان سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان جماعت الاحرار کے امیر ملا قاسم خراسانی اور نائب امیر عمر خالد خراسانی کے ہلاکت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے علاقے نازیان میں زخمی حالت میں موجود عمر خالد خراسانی کے ٹھکانے پر ٹی ٹی پی کے امیر مولانا فضل اللہ کی موجودگی پر بمباری کی گئی ہے جس میں عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کے متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

تاہم ان کی جماعت ان خبروں کی تردید کر رہی ہے۔ دوسری جانب تنظیم کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ ان کے جماعت کے منشور کے مطابق 6 مہینے بعد قیادت کے تبادلے کی رو سے دونوں کمانڈر مستعفی ہو چکے ہیں۔

جہاں کالعدم تنظیم کیلئے کمانڈر اسد آفریدی کو قائم مقام امیر مقرر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ان کی سیاسی شوریٰ نئے قیادت کا چنائو کریگی۔