counter easy hit

مقامی خبریں

جلال پوربھٹیاں میں تیز رفتار گاڑی نہر میں جا گری، 4 افراد ڈوب گئے

جلال پوربھٹیاں میں تیز رفتار گاڑی نہر میں جا گری، 4 افراد ڈوب گئے

حافظ آباد (جیوڈیسک) جلال پوربھٹیاں میں سکھیکی رکھ برانچ کے قریب گاڑی نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد ڈوب گئے۔ جلال پوربھٹیاں میں سکھیکی رکھ برانچ کے قریب تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد ڈوب گئے۔ واقعہ کے بعد جائے حادثہ پر […]

عمران خان اپنے علاوہ کسی اور کے ووٹ کو تسلیم نہیں کرتے، سعد رفیق

عمران خان اپنے علاوہ کسی اور کے ووٹ کو تسلیم نہیں کرتے، سعد رفیق

لاہور (جیوڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اپنے علاوہ کسی دوسرے کو ملنے والے ووٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی […]

کنٹونمنٹ الیکشن میں عوام نے پھر (ن) لیگ پر اعتماد کیا، وزیراعظم

کنٹونمنٹ الیکشن میں عوام نے پھر (ن) لیگ پر اعتماد کیا، وزیراعظم

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں کامیابی پر مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور رہنماؤں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کا اظہار کیا۔حکومت عوام کے توقعات پر پوری اترے گی۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ عوام […]

فوجی دستے و امدادی ٹیمیں بارش سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں

فوجی دستے و امدادی ٹیمیں بارش سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں

پشاور (جیوڈیسک) فوجی دستے خیبرپختونخواہ میں بارش سے متاثروں علاقوں میں پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ موبائل ہسپتال اور پیرا میڈیکل سٹاف کی سہولت بھی موجود ہے۔ بحریہ ٹاؤن کی طرف سے بریگیڈیئر (ر) طاہر کی سربراہی میں امدادی ٹیمیں کاموں میں حصہ لیں گی۔ بحریہ ٹاؤن کی امدادی […]

عمران خان کو ایک الیکشن کا افسوس ہے لیکن ہمارا مینڈیٹ ہر بار چوری ہوا، آصف زرداری

عمران خان کو ایک الیکشن کا افسوس ہے لیکن ہمارا مینڈیٹ ہر بار چوری ہوا، آصف زرداری

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کپتان کو ایک الیکشن کا افسوس ہے لیکن ہمارا مینڈیٹ ہر بار چوری ہوتا ہے تاہم ہرالیکشن کے بعد پیپلز پارٹی نئے ولولے سے زندہ ہوتی ہے۔ لیاری کے ککری گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی […]

لاہور، دروغہ والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک

لاہور، دروغہ والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے داروغہ والا میں پولیس نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، مارے جانے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت حفیظ، یاسر اور رفیق کے نام سے ہوگئی، دہشت گرد حفیظ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں ملوث تھا۔ ہلاک […]

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات نے کنٹینر کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا، پرویز رشید

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات نے کنٹینر کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا، پرویز رشید

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں عوام نے جو فیصلہ مسلم لیگ(ن) کے حق میں دیا اس کی سند کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں مل گئی۔ اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عام انتخابات […]

تنقید پر اعتراض نہیں، بے بنیاد الزامات نہ لگائے جائیں، الطاف حسین

تنقید پر اعتراض نہیں، بے بنیاد الزامات نہ لگائے جائیں، الطاف حسین

کراچی (جیوڈیسک) جناح گراؤنڈ کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آنے والی پریشانیوں، مشکلات کا سامنا ہمت اور جرات کیساتھ کرنا ہے۔ دوسری جماعتیں بھی متحدہ کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں ،تنقید پر کوئی اعتراض نہیں، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات نہ لگائے جائیں۔ الطاف حسین نے پشاور […]

پشاور میں طوفانی بارش سے تباہی، چھتیں گرنے سے 45 افراد جاں بحق

پشاور میں طوفانی بارش سے تباہی، چھتیں گرنے سے 45 افراد جاں بحق

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں باران رحمت، موت کا پیغام بن گئی ، شام ڈھلتے ہی شہر میں گہرے بادل چھا گئے اور کچھ دیر بعد ہی خوفناک آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوگئی۔ جس نے چند منٹ کے دوران پشاور اور نواحی علاقوں میں ہر طرف تباہی مچا دی ،کئی علاقوں میں ژالہ […]

پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین فضائیہ بنانے کے لئے پرعزم ہیں، ائیر چیف مارشل سہیل امان

پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین فضائیہ بنانے کے لئے پرعزم ہیں، ائیر چیف مارشل سہیل امان

سرگودھا (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کودنیا کی بہترین فضائیہ بنانےکے لئے پرعزم ہیں۔ سرگودھا میں پاک فضائیہ کے سابق سربراہاں اور اعلیٰ قیادت کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے […]

پاکستان میں جو محبت ملی اس کو فراموش نہیں کرسکتا :امام کعبہ

پاکستان میں جو محبت ملی اس کو فراموش نہیں کرسکتا :امام کعبہ

لاہور (جیوڈیسک) امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی ہے ، کہتے ہیں پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے سعودی عرب کا احترام ہمارے دلوں میں ہے جس کا الفاظ میں بیان ممکن نہیں۔ امام کعبہ شیخ خالد […]

عمران خان کے پاس دھاندلی کے ثبوت ناکافی ہیں: جاوید ہاشمی

عمران خان کے پاس دھاندلی کے ثبوت ناکافی ہیں: جاوید ہاشمی

ملتان (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ ان کے پاس دھاندلی کے اتنے ثبوت ہیں کہ وہ اونٹ پر لاد کر کمیشن کے سامنے جائیں گے۔ عمران خان، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین اس ملک کے نوجوانوں کے مستقبل سے نہ کھیلیں۔ انہوں […]

ملک میں بہتر نظام کی خاطر 20 صوبے بنا دئیے جائیں :الطاف حسین

ملک میں بہتر نظام کی خاطر 20 صوبے بنا دئیے جائیں :الطاف حسین

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ میڈیا ٹرائل میں ایم کیو ایم پر بہتان اور الزامات لگائے گئے مگر پھر بھی این اے 246 اور کنٹونمنٹ انتخابات میں عوام نے ایم کیو ایم کو بڑی تعداد میں ووٹ دیئے ۔ کہتے ہیں ملک میں بہتر نظام کے لیے […]

لاہور :کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ن لیگ نے 15 نشستوں سے میدان مار لیا

لاہور :کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ن لیگ نے 15 نشستوں سے میدان مار لیا

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے زیادہ تر کنٹونمنٹ بورڈز میں مسلم لیگ نون نے میدان مار لیا ، تحریک انصاف دوسرے نمبر پر رہی ، آزاد امیدوار بھی بڑی تعداد میں منتخب ہوئے ۔ پنجاب میں مسلم لیگ نون کا پلڑا بھاری رہا۔ لاہور کینٹ اور والٹن کی 20 نشستوں میں سے 15 مسلم لیگ ن […]

کوئٹہ: سبی میں چاکر روڈ پر دھماکا، 7 افراد زخمی

کوئٹہ: سبی میں چاکر روڈ پر دھماکا، 7 افراد زخمی

کوئٹہ (جیوڈیسک) سبی میں چاکر روڈ پر دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔دھماکا خیز مواد سائیکل میں نصب تھا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تحقیقات جاری ہے، زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جن میں دو زخمیوں کی حالت ناز ک ہے۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا […]

داتا گنج بخش کے مزارمیں خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کی تقریبات

داتا گنج بخش کے مزارمیں خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کی تقریبات

لاہور (جیوڈیسک) برصغیر کے معروف روحانی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے 803 ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے لاہور میں ان کے حجرہ اعتکاف کو عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ نے لاہور میں حضرت علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش […]

آج 4 طیارے امدادی سامان لیکر نیپال جائیں گے، آئی ایس پی آر

آج 4 طیارے امدادی سامان لیکر نیپال جائیں گے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان سے 4 سی ون تھرٹی طیارے آج امداد لے کر نیپال روانہ ہوں گے۔ زلزلہ متاثرین کے لیے آج 4 سی ون تھرٹی طیارے ادویہ اور امدادی سامان لے کر نیپال روانہ ہوں گے۔ پاک فوج کے ماہر ڈاکٹروں اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچیں گی۔ آئی ایس پی […]

جکارتہ کانفرنس میں کشمیر کے معاملے پر پاک بھارت مندوبین میں تلخی

جکارتہ کانفرنس میں کشمیر کے معاملے پر پاک بھارت مندوبین میں تلخی

جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں ہونیوالی بین الاقوامی کانفرنس میں پاک بھارت مندوبین میں کشمیر کے معاملے پرآپس میں سخت جملوں کاتبادلہ ہوا۔ پاکستانی وزیراعظم کے مشیربرائے امورخارجہ سرتاج عزیزنے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں کاحق سلب کررکھا ہے۔ کشمیریوں کوحق خودارادیت سے محروم رکھنا ناانصافی ہوگی جس پربھارتی وزیراٹل واڈوانے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان […]

تعلقات میں تناؤ کا ازالہ، پاکستان کی سعودیہ کو لڑاکا طیارے و اسلحہ با رعایت دینے کی پیشکش

تعلقات میں تناؤ کا ازالہ، پاکستان کی سعودیہ کو لڑاکا طیارے و اسلحہ با رعایت دینے کی پیشکش

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے یمن بحران کے باعث سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں آنے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے لڑاکا طیاروں سمیت جدیداسلحے کی رعایتی نرخوں پرفراہمی، فوجی تربیتی پروگرامزمیں وسعت اوربعض اہم سعودی مقامات پر تعینات پاکستانی فوجیوں کی تعدادمیں اضافے پرمبنی پیکیج کی پیشکش کی ہے۔ باخبرذرائع کے مطابق وزیراعظم […]

مسلم لیگ (ن) نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کے الزامات مسترد کردیئے

مسلم لیگ (ن) نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کے الزامات مسترد کردیئے

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے روبرو اپنا جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رفیق رجوانہ کی جانب سے […]

عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن ٹریبونل تحلیل کردیا

عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن ٹریبونل تحلیل کردیا

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اپنی جماعت کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کی تحیقات کرنے والے ٹریبونل کی تحلیل کا حتمی نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ 22 مارچ 2015 کو عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات […]

خیبر ایجنسی : وادی تیراہ میں فضائی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی : وادی تیراہ میں فضائی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں4 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کارروائی میں دہشتگردوں کے […]