counter easy hit

لاہور، دروغہ والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے داروغہ والا میں پولیس نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، مارے جانے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت حفیظ، یاسر اور رفیق کے نام سے ہوگئی، دہشت گرد حفیظ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں ملوث تھا۔

ہلاک ہونے والا ایک دہشت گرد کانسٹیبل کے قتل میں ملوث تھا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے 2 ہینڈ گرنیڈ ، 2 کلاشنکوف برآمد کر لی گئیں۔