counter easy hit

کنٹونمنٹ الیکشن میں عوام نے پھر (ن) لیگ پر اعتماد کیا، وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں کامیابی پر مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور رہنماؤں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کا اظہار کیا۔حکومت عوام کے توقعات پر پوری اترے گی۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا۔ منتخب حکومت عوام کی توقعات پر پوری اترنے کیلیے شب و روزمحنت جاری رکھے گی۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لیگی امیدواروں کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کی پالیسیوں پر عوام کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔