counter easy hit

جکارتہ کانفرنس میں کشمیر کے معاملے پر پاک بھارت مندوبین میں تلخی

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں ہونیوالی بین الاقوامی کانفرنس میں پاک بھارت مندوبین میں کشمیر کے معاملے پرآپس میں سخت جملوں کاتبادلہ ہوا۔

پاکستانی وزیراعظم کے مشیربرائے امورخارجہ سرتاج عزیزنے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں کاحق سلب کررکھا ہے۔ کشمیریوں کوحق خودارادیت سے محروم رکھنا ناانصافی ہوگی جس پربھارتی وزیراٹل واڈوانے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے ایک بارپھر کشمیرکو بین الاقوامی سطح پراٹھایا حالانکہ کشمیربھارت کااٹوٹ انگ ہے۔

کانفرنس کے دوران پاکستانی مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے مسئلہ کشمیرکا ذکرچھیڑا توکانفرنس میں کھلبلی مچ گئی۔ سرتاج عزیز نے کشمیریوں کی تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرایک زندہ حقیقت ہے اوربھارت سمیت دنیاکی کوئی طاقت اس مسئلے کو نظرانداز نہیں کرسکتی ہے۔