counter easy hit

لاہور :کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ن لیگ نے 15 نشستوں سے میدان مار لیا

Cantonment Board Election

Cantonment Board Election

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے زیادہ تر کنٹونمنٹ بورڈز میں مسلم لیگ نون نے میدان مار لیا ، تحریک انصاف دوسرے نمبر پر رہی ، آزاد امیدوار بھی بڑی تعداد میں منتخب ہوئے ۔ پنجاب میں مسلم لیگ نون کا پلڑا بھاری رہا۔

لاہور کینٹ اور والٹن کی 20 نشستوں میں سے 15 مسلم لیگ ن اور 5 تحریک انصاف نے جیتیں جس کے بعد کارکنوں نے جشن منایا ، راولپنڈی اور چکلالہ کی 20 نشستوں میں سے 19 مسلم لیگ نون نے حاصل کرلیں ، چکلالہ ایک سیٹ جماعت اسلامی کو ملی۔ تحریک انصاف کے تیرہ اور شیخ رشید گروپ کے چار امیدوار میدان میں تھے لیکن سب کو شکست ہوئی۔

ملتان کی 10 سیٹوں میں سے مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف نے تین ، تین جبکہ آزاد امیدواروں نے چار پر کامیابی حاصل کی ، سیالکوٹ کی 5 میں سے 4 سیٹیں نون لیگ لے گئی ، تحریک انصاف کو ایک سیٹ ملی ، گوجرانوالہ کی 10 نشستوں میں سے مسلم لیگ نون نے 5 ، تحریک انصاف نے 3 اور 2 آزاد امیدوار جیتے ۔ سرگودھا کی 10 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن کو 4 ، اور تحریک انصاف کو 2 ملیں ، 4 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

شور کوٹ کینٹ میں پانچوں سیٹوں پر آزاد امیدوار جیت گئے ۔ منگلا میں مسلم لیگ ن اور آزاد امیدوار نے ایک ایک سیٹ جیتی ۔ مری میں تحریک انصاف اور نون لیگ نے ایک ایک سیٹ جیتی ۔ جہلم کی 2 نشستیں مسلم لیگ نون جیت گئی ، ٹیکسلا کی دونوں سیٹیں تحریک انصاف کے حصے میں آئیں۔ واہ کینٹ میں تحریک انصاف کو 6 اور مسلم لیگ ن کو چار سیٹیں ملیں ۔ حویلیاں میں ایک سیٹ مسلم لیگ ن اور دوسری آزاد امیدوار نے جیتی۔

کھاریاں میں تحریک انصاف نے ایک سیٹ اور ایک آزاد امیدوار کو ملی ۔ بہاولپور کی تینوں نشستیں آزاد امیدواروں کے حصے میں آئیں ۔ اٹک کی دونوں نشستوں پر بھی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ۔ اوکاڑہ کی پانچ سیٹیں تھیں ساری آزاد امیدوار لے گئے۔