counter easy hit

آج 4 طیارے امدادی سامان لیکر نیپال جائیں گے، آئی ایس پی آر

ISPR

ISPR

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان سے 4 سی ون تھرٹی طیارے آج امداد لے کر نیپال روانہ ہوں گے۔ زلزلہ متاثرین کے لیے آج 4 سی ون تھرٹی طیارے ادویہ اور امدادی سامان لے کر نیپال روانہ ہوں گے۔

پاک فوج کے ماہر ڈاکٹروں اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچیں گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیا، 200 ٹینٹس اور 600 کمبل بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خصوصی سرچ اور ریسکیو ٹیمیں بھی نیپال پہنچیں گی۔ 30 بستروں کے اسپتال کے ساتھ اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم خصوصی ریڈار، کنکریٹ کٹر بھی ساتھ لے کر جائے گی، پاک فوج کی یہ ٹیم خصوصی طور پر ملبے میں دبے افرادکی تلاش میں مہارت رکھتی ہے۔