counter easy hit

فوجی دستے و امدادی ٹیمیں بارش سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں

Pak Army

Pak Army

پشاور (جیوڈیسک) فوجی دستے خیبرپختونخواہ میں بارش سے متاثروں علاقوں میں پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ موبائل ہسپتال اور پیرا میڈیکل سٹاف کی سہولت بھی موجود ہے۔

بحریہ ٹاؤن کی طرف سے بریگیڈیئر (ر) طاہر کی سربراہی میں امدادی ٹیمیں کاموں میں حصہ لیں گی۔

بحریہ ٹاؤن کی امدادی ٹیم میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف شامل ہے۔ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے متاثرین کے لیے ضروری اشیا بھی پہنچا دی گئی ہیں۔