counter easy hit

پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین فضائیہ بنانے کے لئے پرعزم ہیں، ائیر چیف مارشل سہیل امان

Sohail Aman

Sohail Aman

سرگودھا (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کودنیا کی بہترین فضائیہ بنانےکے لئے پرعزم ہیں۔

سرگودھا میں پاک فضائیہ کے سابق سربراہاں اور اعلیٰ قیادت کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے وطن کے دفاع کے لئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔

لیکن موجودہ دورمیں فضائیہ کودرپیش چیلنجز بدل گئے ہیں، جن سے نمٹنے کے لئے پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین فضائیہ بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔