counter easy hit

مقامی خبریں

قلات کے علاقے منگوچر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

قلات کے علاقے منگوچر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

منگوجر: منگوچر میں تیر رفتار ٹرالر کی متعدد گاڑیوں سے ٹکرسے 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ قلات کے علاقے منگوچر میں خالق آباد کے قریب تیز رفتار ٹرالر بریک فیل ہونے کے باعث متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ […]

ریحام خان متاثرہ بچوں کے والدین کا دکھ بانٹنے قصور پہنچ گئیں

ریحام خان متاثرہ بچوں کے والدین کا دکھ بانٹنے قصور پہنچ گئیں

قصور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے قصور کے گاؤں خان والا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متاثرہ بچوں کے والدین سے ملاقات کر کے ان کے دکھ کم کرنے کی کوشش کی۔ ریحام خان قصور پہنچیں تو تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے ان کا استقبال کیا جس […]

وزیر اعظم نواز شریف بیلاروس کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

وزیر اعظم نواز شریف بیلاروس کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف بیلاروس کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندر بوسن بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ پاکستان سے کسی بھی وزیر اعظم کا بیلا روس کا یہ پہلا دورہ ہے۔وزیر اعظم نواز شریف بیلا […]

دہشتگرد یہ بھول جائیں کہ بلوچستان ان کیلئے محفوظ جگہ ہے، سرفراز بگٹی

دہشتگرد یہ بھول جائیں کہ بلوچستان ان کیلئے محفوظ جگہ ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اب دہشتگردوں کو یہ بھول جانا چاہئے کہ بلوچستان ان کے لیے محفوظ جگہ ہے، انجانے میں بھٹکے لوگ ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں اسی میں انکی بہتری ہے۔ وزیرداخلہ بلوچستان یہ بات میڈیا سے گفتگو میں کہی اور بتایا کہ […]

لوئر دیر : مقامی امن کمیٹی کا رکن بم دھماکے میں جاں بحق

لوئر دیر : مقامی امن کمیٹی کا رکن بم دھماکے میں جاں بحق

لوئر دیر : لوئر دیر کی تحصیل میدان میں مقامی امن کمیٹی کا رکن بم دھماکے میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل میدان کے علاقے زیارت کلے سوری پاؤ میں امن کمیٹی کے رکن دلاور خان کے گھر کے باہر بم نصب کیا گیا تھا۔ بم کا دھماکہ اسوقت ہوا جب دلاور خان […]

اچھے برے طالبان میں کوئی تمیز نہیں، سرتاج عزیز

اچھے برے طالبان میں کوئی تمیز نہیں، سرتاج عزیز

اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان اچھے اور برے طالبان میں تمیز نہیں کرتا، سب کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ مشیر خارجہ کا یہ بیان امریکی حکام کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی پر سامنے آیا۔ ایک سوال کے جواب میں مشیر خارجہ […]

شہر میں آج ہڑتال نہیں، شہری معمولات زندگی بحال رکھیں: ترجمان رینجرز

شہر میں آج ہڑتال نہیں، شہری معمولات زندگی بحال رکھیں: ترجمان رینجرز

کراچی : ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کسی کا بھی قتل قابل مذمت ہے۔ متحدہ کےکارکن کے قتل میں ملوث ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق بلا تحقیق ہڑتال شہری زندگی کو متاثر کرے گی۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کسی کو ہڑتال کی اجازت نہیں […]

مسائل سے نجات کیلئے اسلامی نظام کا نفاذ ضروری ہے: سراج الحق

مسائل سے نجات کیلئے اسلامی نظام کا نفاذ ضروری ہے: سراج الحق

کراچی : جشن آزادی کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے تحت پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں قومی پرچم اور پارٹی جھنڈے اٹھائے کارکنوں، خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء حسن سکوائر اور نمائش چورنگی سے ہوتے ہوئے ایم اے جناح پہنچے جہاں ریلی جلسے کی […]

ایم کیو ایم نے ڈی جی رینجرز کی یقین دہانی پر ہڑتال کی کال واپس لے لی

ایم کیو ایم نے ڈی جی رینجرز کی یقین دہانی پر ہڑتال کی کال واپس لے لی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا رات گئے ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس میں ڈی جی رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکن محمد ہاشم کے قتل کے بارے میں بیان پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ڈی جی رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکن […]

وزیراعظم نواز شریف کو افغان صدر اشرف غنی کا ٹیلی فون

وزیراعظم نواز شریف کو افغان صدر اشرف غنی کا ٹیلی فون

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کو افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ٹیلیفون کیا جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان 10 منٹ تک بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نواز شریف سے افغان صدرنے ٹیلی فونک رابطہ کیا جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ دونوں […]

ہری پور میں 16 اگست کو پرانے اور نئے پاکستان والوں کا مقابلہ ہو گا، عمران خان

ہری پور میں 16 اگست کو پرانے اور نئے پاکستان والوں کا مقابلہ ہو گا، عمران خان

ہری پور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پرانے طرز کی سیاست اور انداز حکومت ناکام ہوگئے اس لئے ہری پور میں 16 اگست کو پرانے اور نئے پاکستان والوں کا مقابلہ ہوگا۔ ہری پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ذہنوں میں […]

عمران خان جس پارلیمنٹ کو گرانا چاہتے تھے آج اسی کیلئے ووٹ مانگنے نکلے ہیں، پرویز رشید

عمران خان جس پارلیمنٹ کو گرانا چاہتے تھے آج اسی کیلئے ووٹ مانگنے نکلے ہیں، پرویز رشید

ہری پور : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے اہل خانہ سمیت پارلیمنٹ میں جانے کے لئے ووٹ مانگنے نکلے ہیں تاہم ہری پور کے عوام 16 اگست کو ان سے انتقام لیں گے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 کے ضمنی انتخاب کے لئے ہری پور کے […]

الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر شک ہے، خواجہ آصف

الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر شک ہے، خواجہ آصف

سیالکوٹ : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر شک ہے۔ سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کا دشمن ملک ہے اور پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی […]

شہباز شریف سے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات

شہباز شریف سے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔ گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر اور وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے ایوان وزیر اعلیٰ میں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا […]

بلدیاتی انتخابات ایک ہی دن ،پی ٹی آئی نے اے پی سی بلالی

بلدیاتی انتخابات ایک ہی دن ،پی ٹی آئی نے اے پی سی بلالی

لاہور : پنجاب کے بلدیاتی انتخابات ایک ہی دن کرانے کے معاملے پرپاکستان تحریک انصاف نے کل آل پارٹیز کانفرنس بلالی ہے۔ تحریک انصاف نے اے پی سی میں شرکت کے لئے مختلف جماعتوں کے دعوت بھی دے دی ہے۔ مسلم لیگ ق ، جماعت اسلامی ، عوامی تحریک اور دیگر جماعتیں شرکت کریں گی۔ […]

بلاول بھٹو سیلاب کی صورت حال کا جائزہ لینے سکھر بیراج پہنچ گئے

بلاول بھٹو سیلاب کی صورت حال کا جائزہ لینے سکھر بیراج پہنچ گئے

سکھر : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سیلاب کی صورت حال کا جائزہ لینے سکھر بیراج پہنچ گئے۔ بلاول بھٹو کی سکھر بیراج آمد کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ محکمہ آب پاشی کے حکام نے بلاول […]

شہباز شریف نے قصور واقعے کی جوڈیشل تحقیقات کا حکم دیدیا

شہباز شریف نے قصور واقعے کی جوڈیشل تحقیقات کا حکم دیدیا

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور واقعے پر فوری نوٹس لیتے ہو ئےواقعے کی جوڈیشل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ،شہباز شریف کا کہنا ہے واقعے کے ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی جبکہ متاثرین کو انصاف فراہم کیا جا ئے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس […]

دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، سعد رفیق

دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، سعد رفیق

اسلام آباد : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے رحیم یار خان کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ایک بیان میں وزیر ریلوے نے کہا کہ رحیم یار خان کے قریب دھماکے سےریلوے ٹریک پر 5 فٹ گہرا گڑھا […]

صادق آباد: ریلوے لائن پر دھماکا، جانی نقصان نہیں ہوا، ٹریک بند

صادق آباد: ریلوے لائن پر دھماکا، جانی نقصان نہیں ہوا، ٹریک بند

صادق آباد : چندرامی کے مقام پر ریلوے لائن پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن متاثر ہوا ہے۔ حادثے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاہم ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہو گئی۔ حادثے کی جگہ پر 5 فٹ گڑھا پڑ گیا، ڈیڑھ فٹ ٹریک […]

الیکشن کمیشن نے مطمئن نہ کیا تو پھر سڑکوں پر نکلنا مجبوری ہو گی۔ عمران خان

الیکشن کمیشن نے مطمئن نہ کیا تو پھر سڑکوں پر نکلنا مجبوری ہو گی۔ عمران خان

وہاڑی : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے ملک کو زرخیز زمین جیسی نعمت نوازا ہے لیکن دن بدن کسانوں کے حالات بگڑتے جا رہے ہیں اور پچھلے دو سالوں میں کسانوں کا برا حال ہے۔ کسانوں کی آمدنی کم ہوتی جا رہی […]

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے رؤف صدیقی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے رؤف صدیقی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی پارٹی رکنیت کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق رؤف صدیقی کی پارٹی رکنیت معطل ہونے کے بعد ایم پی اے کی حیثیت سے کام کرتے رہیں […]

پارلیمانی کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر اسمبلی کو دعوت نہیں دے سکتے: سرتاج عزیز

پارلیمانی کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر اسمبلی کو دعوت نہیں دے سکتے: سرتاج عزیز

اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا معاملہ پہلے بھارت کے ساتھ اٹھائیں گے۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات جلد بحال ہونگے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اسمبلی کو دعوت نہیں دے سکتے۔ سرتاج عزیر نے […]