counter easy hit

مقامی خبریں

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک

دتہ خیل : شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے دتہ خیل مٰں الواڑہ منڈی میں ایک مکان پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ دتہ خیل میں ڈرون حملے کے بعد علاقے […]

مانسہرہ میں آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 9 افراد جاں بحق

مانسہرہ میں آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 9 افراد جاں بحق

مانسہرہ: پھلڑہ کے قریب سری پہاڑی پر ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مانسہرہ میں پھلڑہ کے قریب آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سری پہاڑی سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے […]

ایم کیوایم کا کارکنوں کی گمشدگی پر بھارت سمیت 55 ممالک کو خط

ایم کیوایم کا کارکنوں کی گمشدگی پر بھارت سمیت 55 ممالک کو خط

اسلام آباد : متحدہ قومی موومنٹ نے 29 جولائی کو حیدرآباد جانے والے 4 کارکنوں کی گمشدگی پر بھارتی ہائی کمیشن سمیت 55 ممالک کے سفارت خانوں کو خطوط لکھے ہیں۔ ایم کیو ایم کی جانب سے عارف خان، شبیر قائم خانی اور اقبال خانزادہ نے 55 ممالک کے سفارت خانوں کو لکھے گئے خط […]

ایف آئی اے اور نیب سندھ حکومت کے خلاف حملہ آور ہیں، قائم علی شاہ

ایف آئی اے اور نیب سندھ حکومت کے خلاف حملہ آور ہیں، قائم علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ وفاقی ایجنسیاں، ایف آئی اے اور نیب سندھ حکومت پر حملہ آور ہیں۔ کراچی میں سندھ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرپشن کے نام پر سندھ حکومت کا میڈیا […]

اگر بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو دے ورنہ الزام تراشی بند کرے، پاکستان

اگر بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو دے ورنہ الزام تراشی بند کرے، پاکستان

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ بارہا کہا کہ بھارت الزام تراشی سے گریز کرے اور اگر ان کے پاس دہشت گردی کے ثبوت موجود ہیں تو پاکستان کو فراہم کئے جائیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا […]

تمام جماعتیں پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ نہ کرنے پر متفق، پارلیمنٹ میں نئی قرارداد کیلئے غور

تمام جماعتیں پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ نہ کرنے پر متفق، پارلیمنٹ میں نئی قرارداد کیلئے غور

اسلام آباد : تمام سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ نہ کرنے پر متفق ہیں ، جے یو آئی کے بعد ایم کیو ایم بھی تحریک واپس لینے پر رضا مند ہو گئی۔ پارلیمنٹ میں نئی قرارداد منظور کرانے کے بعد تحاریک واپس ہونگی جس کے لیے پارلیمانی رہنمائوں کا غور خوص […]

وزیراعظم، آرمی چیف کوئٹہ پہنچ گئے، گورنر ہائوس میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد

وزیراعظم، آرمی چیف کوئٹہ پہنچ گئے، گورنر ہائوس میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد

کوئٹہ : چیف آف آرمی سٹاف اور وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ، وزیراعظم نے گورنر ہائوس میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم میاں نواز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے سریاب فلائی آوور کا […]

جاوید ہاشمی 14 اگست کو (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کرینگے، آن لائن ذرائع

جاوید ہاشمی 14 اگست کو (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کرینگے، آن لائن ذرائع

ملتان : سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا اس سلسلے میں ان کے پارٹی کی اعلیٰ ترین قیادت سے تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور وہ اس کا باضابطہ اعلان 14اگست کو کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی نے اپنے ساتھیوں سے […]

بھارتی افواج کی فائرنگ ملکی خود مختاری پر حملہ ہے، پرویز مشرف

بھارتی افواج کی فائرنگ ملکی خود مختاری پر حملہ ہے، پرویز مشرف

اسلام آباد : آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ پاکستان کی سالمیت اور داخلی خود مختاری پر براہ راست حملہ ہے، سانحے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، خطے میں قیام امن […]

صدر مملکت نے جسٹس جواد ایس خواجہ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے جسٹس جواد ایس خواجہ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دیدی

اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس جواد ایس خواجہ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے چیف جسٹس ناصر الملک کی 16 اگست کو ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس جوادایس خواجہ کی چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دیدی ہے۔ صدر مملکت […]

الطاف حسین غدار اور دہشت گرد ہیں ان کی تائید سے اسمبلی میں آنے سے بہتر ہے کہ ہم باہر رہیں، عمران خان

الطاف حسین غدار اور دہشت گرد ہیں ان کی تائید سے اسمبلی میں آنے سے بہتر ہے کہ ہم باہر رہیں، عمران خان

پتوکی : تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین ملک کے سب سے بڑے غدار اور دہشت گرد ہیں اور اگر حکومت نے الطاف حسین جیسے لوگوں سے پوچھ کر ہمیں اسمبلی میں لانا ہے تو ہمیں اسمبلی سے باہر ہی رہنا ہے۔ پتوکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے […]

این ایل سی اسکینڈل: 2 ریٹائرڈ فوجی افسران کو سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر

این ایل سی اسکینڈل: 2 ریٹائرڈ فوجی افسران کو سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی اسکینڈل) میں کرپشن کے الزام ثابت ہونے پر 2 ریٹائرڈ فوجی افسران کو سزا سنا دی گئی جس کے تحت ایک میجر جنرل (ر) کو ملازمت سے برطرف کرکے ان سے تمام اعزازات اور مراعات واپس لے لی گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے عامہ آئی […]

پنجاب میں قتل کے 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

پنجاب میں قتل کے 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

گوجرانوالہ / لاہور : گجرانوالہ اور لاہور میں قتل کے 3 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ کوٹ لکھ پت جیل لاہور میں قتل کے 2 مجرموں انعام اللہ اور شفاقت کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ گوجرانوالہ میں بھتیجی کے قاتل مجرم طارق کو پھانسی دے دی گئی۔ اس موقع پر […]

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو فون

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو فون

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لینے کی درخواست کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الطاف حسین سے ٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے […]

کراچی میں وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی میں وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی : کارساز روڈ پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ آل راؤنڈر وسیم اکرم پر فائرنگ ہوئی ہے تاہم وہ اس میں محفوظ رہے ہیں۔ وسیم اکرم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں فاسٹ بالرز کی تربیت کے لئے لگائے گئے کیمپ میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ کارساز کے قریب وسیم […]

اقدام قتل کے مقدمے میں الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اقدام قتل کے مقدمے میں الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے اقدام قتل کے مقدمے میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سندھ رینجرزکے کرنل طاہر کی مدعیت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف اقدام قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، […]

تحریک انصاف والے خیرات مانگ رہے ہیں اور وہ بھی بدمعاشی سے، مولانا فضل الرحمان

تحریک انصاف والے خیرات مانگ رہے ہیں اور وہ بھی بدمعاشی سے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد : جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے استفعوں سے متعلق خیرات بھی مانگ رہے ہیں تو وہ بھی بدمعاشی سے اور قوم کے ساتھ زیادتی پر معافی دے دینے کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے […]

بی بی سی نے پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کے نئے ڈرامے کا بھانڈا پھوڑ دیا

بی بی سی نے پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کے نئے ڈرامے کا بھانڈا پھوڑ دیا

سری نگر: بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر پاکستان پر بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے سری نگر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے کو پاکستانی قرار دے دیا تاہم برطانوی نشریاتی ادارے نے بھارتی میڈیا کا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے حملے کی کہانی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ سری نگر کے علاقے ادھم […]

عمران خان کے پاس صرف باتیں ہیں مستقبل کا کوئی منصوبہ نہیں، خورشید شاہ

عمران خان کے پاس صرف باتیں ہیں مستقبل کا کوئی منصوبہ نہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس صرف باتیں ہی ہیں مستقبل کا کوئی منصوبہ نہیں اس لئے ایم کیوایم اورجے یو آئی (ف) بات کو سمجھیں اوراپنی تحاریک واپس لے کرپی ٹی آئی کو ایوان میں لے آئیں۔ قومی اسمبلی میں اظہارخیال […]

سپریم کورٹ کے فیصلے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تقویت ملے گی، وزیراعظم

سپریم کورٹ کے فیصلے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تقویت ملے گی، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کی جانب سے 18 اور 21 آئینی کے حق میں فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تقویت ملے گی۔ وزیراعظم نواز شریف کا قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب میں کہنا تھا کہ […]

بجلی کے مختلف منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، شہباز شریف

بجلی کے مختلف منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، شہباز شریف

لاہور : وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے اندھیرے دور کرنے کیلئے بجلی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ توانائی سیکٹر پر کام کرنے والی چینی کمپنی کے وفد نے لاہور میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وفد نے قائد اعظم سولر پارک بہاولپور […]

پشاور سرچ آپریشن : 8 افغان باشندوں سمیت 150مشتبہ افراد زیرحراست

پشاور سرچ آپریشن : 8 افغان باشندوں سمیت 150مشتبہ افراد زیرحراست

پشاور : پشاور پولیس نے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ڈیڑھ سو کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم 8 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ سرچ آپریشنز متھرا، چمکنی اور بھانہ ماڑی کے علاقوں میں کئے گئے، جس […]