counter easy hit

بلاول بھٹو سیلاب کی صورت حال کا جائزہ لینے سکھر بیراج پہنچ گئے

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

سکھر : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سیلاب کی صورت حال کا جائزہ لینے سکھر بیراج پہنچ گئے۔

بلاول بھٹو کی سکھر بیراج آمد کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

محکمہ آب پاشی کے حکام نے بلاول بھٹو زرداری کو سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو کی سکھر بیراج آمد پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔