counter easy hit

بنگلا دیشی کرکٹر عرفات سنی گرفتار

بنگلا دیشی کرکٹر عرفات سنی گرفتار

بنگلا دیش میں پولیس نے کرکٹر عرفات سنی کو مبینہ طور پر ان کی گرل فرینڈ کی ذاتی تصاویر شائع کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی پولیس کے سربراہ جمال الدین میر نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ کرکٹر عرفات سنی کے خلاف ان کی گرل فرینڈ نے دو ہفتے پہلے درخواست […]

سعودی عرب: دہشتگردی کے شبہے میں 69پاکستانی گرفتار

سعودی عرب: دہشتگردی کے شبہے میں 69پاکستانی گرفتار

سعودی عرب میں دہشت گردی کے شبہے میں گرفتار پاکستانیوں کی تعداد 69 ہوگئی ہے۔ ہفتے کے روز بھی ایک خاتون فاطمہ رمضان کو جدہ سے گرفتار کیا گیاتھا۔سعودی عرب میں 5 ہزار 85 افراد دہشت گردی کے شبہے میں گرفتار ہیں، 4 ہزار 254 سعودی شہری گرفتار کیے جاچکے ہیں ۔دہشت گردی کے شبہے […]

دمے کے مریض بچوں میں موٹا ونے کے زیادہ امکانات

دمے کے مریض بچوں میں موٹا ونے کے زیادہ امکانات

دمہ کے مرض میں مبتلا بچوں کےموٹاپے کاشکار ہونے کےامکانات51فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر بروقت دمہ کا علاج کرالیاجائے توموٹاپے کے امکانات کو 43فیصد کم بھی کیا جاسکتا ہے۔یہ تحقیق دوہزارسے زائد بچوں کے مشاہدے کے بعد سامنے آئی ہے۔ Post […]

اب رنبیر کپور سب کو کروڑ پتی بنائیں گے !

اب رنبیر کپور سب کو کروڑ پتی بنائیں گے !

اب رنبیر کپور سب کو کروڑ پتی بنائیں گے ۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ رنبیرآئندہ سیزن میں بگ بی کی جگہ لیں گے ۔ بھارت کے مقبول ترین گیم شو میں رنبیر کپور کی میزبانی کی خبر کتنی درست ہے اور کتنی نہیں یہ تو وقت بتائے گا لیکن موصوف کے لیے بگ […]

نجی زندگی میں مداخلت کر کے شہرت نہ کمائی جائے، مومنہ مستحسن

نجی زندگی میں مداخلت کر کے شہرت نہ کمائی جائے، مومنہ مستحسن

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں پر کہا ہے کہ ان کی نجی زندگی میں مداخلت کر کے شہرت نہ کمائی جائے ۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کی منگنی ٹوٹ جانے کی خبر گردش کر رہی تھی،نوجوان گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنی منگنی ٹوٹنے […]

ٹرمپ کی کیتھڈرل چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت

ٹرمپ کی کیتھڈرل چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ کے ہمراہ کیتھڈرل چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی ۔تقریب میں 26مذاہب کے مذہبی رہنما شریک ہوئے ۔ تقریب میں ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے قرآن شریف کی تلاوت بھی سنی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے روایتی طور پر واشنگٹن کے گرجا […]

ہارر فلم ’اسپلٹ ‘باکس آفس پر سب سے آگے

ہارر فلم ’اسپلٹ ‘باکس آفس پر سب سے آگے

خوف اور دہشت سے بھرپور نئی ہالی ووڈ فلم’ اسپلٹ‘نے آتے ہی باکس آفس پر دیگر فلموں پر خوف طاری کردیا ۔ صرف تین دنوں میں چار ارب اکیس کروڑ روپے کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ فلم ’اسپلٹ‘ کی ہدایت کاری منوج شیامالن نے دی ہے جس کی کہانی ایک پر اسرار […]

تنخواہیں نہ ملنے پر پاکستان اسٹیل کے ملازمین سراپا احتجاج

تنخواہیں نہ ملنے پر پاکستان اسٹیل کے ملازمین سراپا احتجاج

منظوری ملنے کے باوجود ایک ماہ کی تنخواہ نہ ملنے اورلیز پر دینے کے معاملے پر خدشات دور نہ کرنے پر پاکستان اسٹیل کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پانچ روز قبل پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے لئے 1 ماہ کی تنخواہ کی منظوری دی گئی تھی ، لیکن تاحال […]

کیا پولیس کبھی غیر سیاسی بھی ہو پائے گی؟

کیا پولیس کبھی غیر سیاسی بھی ہو پائے گی؟

پولیس کو غیرسیاسی اور پیشہ وارانہ فورس بنائے بغیر دہشت گردی اور بڑے جرائم کی روک تھام ممکن نہیں، یہی فورس دیرپا امن کی ضامن ہے کیونکہ اسی نے روزمرہ مسائل کو نمٹانا ہوتا ہے،تاہم ستم ظریفی یہ ہے کہ گزشتہ چند عشروں سے پولیس پر مکمل طور پر سیاسی رنگ غالب آ گیا ہے […]

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی

دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹ سے ہراکر سیریز دو۔ صفر سے اپنے نام کرلی ۔ کرائسٹ چرچ میں دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن بنگلادیشی ٹیم نیوزی لینڈ کے354 رنز کے جواب میں دوسری اننگز میں صرف 173 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔محمود اللہ 38 اور سومیا سرکار 36 […]

گیلکسی نوٹ 7کے پھٹنے کی وجہ خراب بیٹری قرار

گیلکسی نوٹ 7کے پھٹنے کی وجہ خراب بیٹری قرار

اسمارٹ فون تیار کرنے والے ادارے سیم سنگ نے گیلکسی نوٹ سیون کے پھٹنےاورآگ لگنےکی وجہ صرف اور صرف خراب بیٹری کو قرار دے دیا ۔ گزشتہ سال سیم سنگ کے تیار کردہ اسمارٹ فون گیلکسی نوٹ سیون میں اچانک آگ لگنے اور بیٹری پھٹنے کے واقعات پیش آئے تھے، جس کے بعد سیم سنگ […]

پاکستان کرکٹ ٹیم ایڈیلیڈ پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم ایڈیلیڈ پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ کھیلنے کے لئے ایڈیلیڈ پہنچ گئی۔ آسٹر یلوی ٹیم کو پاکستان کے خلاف پانچ میچز کی سیریز میں تین۔ ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ ایڈیلیڈ میں کھیلا جا نے والا پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ رسمی کارروائی ہے ۔پاکستان ٹیم سیریز کا […]

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز دو صفر سے کلین سوئپ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے پاکستان سے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کی پانچویں پوزیشن چھین لی، اس طرح پاکستان چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے ۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت پہلے ،آسٹریلیا دوسرے ،جنوبی افریقہ تیسرےنمبر پرہے جبکہ انگلینڈ چوتھے […]

کوئٹہ سمیت صوبےکے13اضلاع میں پولیو مہم شروع

کوئٹہ سمیت صوبےکے13اضلاع میں پولیو مہم شروع

بلوچستان میں موسم کی شدت کےباوجود پولیو مہم جاری رکھنےکے فیصلے کے بعد آج سے کوئٹہ سمیت صوبےکے13اضلاع میں پولیو مہم شروع کردی گئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق صوبےکے13اضلاع میں پولیو مہم آج سےشروع کردی گئی ہے، مہم کوئٹہ،بارکھان،بولان،جھل مگسی،قلعہ عبداللہ،خاران،خضدار،لورالائی،موسی خیل،پشین ،شیرانی ،سبی اور واشک میں چلائی جارہی ہے۔مہم میں 13لاکھ […]

پی ایس ایکس ،50 ہزار پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا

پی ایس ایکس ،50 ہزار پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کار سرگرم ہوگئے اور ہنڈرڈ انڈيکس 50 ہزار پوائنٹس سے صرف 100 پوائنٹس کےفاصلے تک پہنچ گیا، جس کے بعد مارکیٹ 49 ہزار 876 کی سطح پر بند ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا گیا […]

پنجاب: ایف آئی اے کے چھاپے، 6 ملزمان گرفتار

پنجاب: ایف آئی اے کے چھاپے، 6 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کے پنجاب کے مختلف علاقوں میں چھاپے ،جعلی دستاویزا ت کے ذریعے ساؤتھ افریقا اور اٹلی جانے والے ملزماں سمیت 6افراد گرفتار کر لیے گئے۔ ایف آئی اے کے مطابق گوجرنوالہ سے محمد آصف لاہور سےمدثر حنیف، نواز کو انسانی سمگلنگ اور جعلی دستاویزات تیار کرنے کےالزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔جعلی […]

ایران اپنے جوہری پروگرام کو بحال کر سکتا ہے، علی اکبر صالحی

ایران اپنے جوہری پروگرام کو بحال کر سکتا ہے، علی اکبر صالحی

ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ اگر نئی ٹرمپ انتظامیہ نے 2015 کے ایٹمی معاہدے کی پاسداری نہ کی تو ایران اپنے جوہری پروگرام کو بحال کر سکتا ہے۔ علی اکبر صالحی نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ اگر واشنگٹن […]

کنور نوید جمیل کی 3 مقدمات میں ضمانت منظور

کنور نوید جمیل کی 3 مقدمات میں ضمانت منظور

کراچی میں ملک مخالف تقاریر میں سہولت کاری کے3 مقدمات کی سماعت میں عدالت نے ممبر قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کرلی جبکہ میڈیا ہاؤسز پر حملے میں 10ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ کراچی کی انسداددہشت گردی کی عدالتے میں ملک مخالف تقاریر میں سہولت کاری کے […]

بھاری معاوضہ وصول کرنے والے بالی ووڈ کے چائلڈ ایکٹرز

بھاری معاوضہ وصول کرنے والے بالی ووڈ کے چائلڈ ایکٹرز

ہرشلی ملہورترا، ہرش مائر، دیا چلواد، سارہ ارجن اور درشیل کمار کا شمار بالی ووڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے چائلڈ ایکٹرز میں ہوتا ہے۔ ممبئی:  بھارتی فلم انڈسٹری کی فلمیں پوری دنیا میں پسندیدگی سے دیکھی جاتی ہیں۔ بالی ووڈ فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے سپر سٹارز کا معاوضہ […]

گیمبیا کے سابق صدر یحییٰ جامع نے جلا وطنی اختیارکرلی

گیمبیا کے سابق صدر یحییٰ جامع نے جلا وطنی اختیارکرلی

گیمبیا کے سابق صدر یحییٰ جامع جلا وطنی اختیار کرتے ہوئے استوائی گنی پہنچ گئے ہیں۔ بائیس برس تک اقتدار میں رہنے والے جامع گزشتہ برس یکم دسمبر کے انتخابات میں اپوزیشن رہنما آدما بارو سے شکست کھا گئے تھے۔ وہ اقتدار چھوڑنے کو تیار نہیں تھے تاہم مغربی افریقی ممالک کی تنظیم ایکواس کے […]

لاہور بار کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ جاری

لاہور بار کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ جاری

لاہوربار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئےپولنگ کا عمل جاری ہے،ضلعی بار کے انتخابات میں پہلی باربائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ لاہوربار ایسوسی ایشن کے17 ہزار 9 سو ووٹرز آج اپنی نئی قیادت کاچناؤ کر رہےہیں،ضلعی بار کے6عہدوں پر ایک خاتون سمیت 15 امیدوارمیدان میں ہیں۔صدارت کیلئےحامدخان گروپ کےچودھری تنویر اور […]

کراچی کے ترقیاتی منصوبے جون سے پہلے مکمل ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی کے ترقیاتی منصوبے جون سے پہلے مکمل ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام ترقیاتی منصوبے رواں سال یکم جون سے پہلے مکمل کرلیے جائیں گے، چار پانچ مہینے کی تکلیف ہے،کراچی والے برداشت کرلیں پھر فائدے ہی فائدے ہوں گے۔ مرادعلی شاہ نےکراچی میں ہاکس بے روڈ پر یونس آباد پل کا افتتاح کردیا ۔چھ ماہ […]

شریف خاندان کے کاروبار سے وزیراعظم کا تعلق کیسے بنتا ہے؟ سپریم کورٹ

شریف خاندان کے کاروبار سے وزیراعظم کا تعلق کیسے بنتا ہے؟ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز کیس میں جسٹس گلزار نے جماعت اسلامی کے وکیل سے سوال کیا کہ شریف خاندان کے کاروبارسے وزیراعظم کا تعلق کیسے بنتا ہے؟ جسٹس اعجاز الاحسن نےکہا کہ نواز شریف کا مؤقف ہے کہ ان کا نام پاناما میں کہیں نہیں،پھرنواز شریف پر کیسے پاناما پیپرز کی ذمہ داری ڈال […]

امریکا مزید ڈیڑھ ہزارفوجی افغانستان میں تعینات کریگا

امریکا مزید ڈیڑھ ہزارفوجی افغانستان میں تعینات کریگا

امریکا نے ڈیڑھ ہزارفوجی اہلکار افغانستان میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو افغان فوج اور پولیس کو تربیت کے مشن میں مدد دیں گے۔ افغان میڈیا کے مطابق امریکا افغانستان میں ڈیڑھ ہزار امریکی فوجی اہلکاروں کو تعینات کرے گا ۔ 9 ماہ کی مدت کے دوران یہ اہلکار افغان فوج اور پولیس […]