counter easy hit

بھاری معاوضہ وصول کرنے والے بالی ووڈ کے چائلڈ ایکٹرز

ہرشلی ملہورترا، ہرش مائر، دیا چلواد، سارہ ارجن اور درشیل کمار کا شمار بالی ووڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے چائلڈ ایکٹرز میں ہوتا ہے۔

Huge compensation recipients bollywood child actors

Huge compensation recipients bollywood child actors

ممبئی:  بھارتی فلم انڈسٹری کی فلمیں پوری دنیا میں پسندیدگی سے دیکھی جاتی ہیں۔ بالی ووڈ فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے سپر سٹارز کا معاوضہ کروڑوں میں ہے تاہم ان کے ساتھ اداکاری کرنے والے ساتھی ایکٹرز بھی بھاری معاوضہ طلب کرتے ہیں۔ بالی ووڈ کی اکثر فلموں میں آپ نے بعض ننھے اداکار بھی دیکھے ہونگے جنہوں نے اپنی معصوم اداکاری سے سب کو اپنا گرویدہ کر رکھا ہے۔ بالی ووڈ سپر سٹارز کے بارے میں تو سب جانتے ہیں کہ وہ کتنا معاوضہ لیتے ہیں تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ چائلڈ ایکٹرز ایک فلم سے کتنی کمائی کرتے ہیں؟

ہرشلی ملہوترا

اس ننھی اداکارہ نے بجرنگی بھائی جان میں منی کا کردار ادا کرکے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا تھا۔ رپورٹس ہیں کہ ہرشلی ملہوترا کو لاکھوں روپے ادا کیے گئے تھے۔ اس کے بعد ہرشلی پر اشتہارات کے دروازے بھی کھل گئے۔ نجی میڈیا کے مطابق ہرشلی ملہوترا اشتہارات میں ایک روز کے 30 ہزار روپے وصول کرتی ہیں۔

درشیل کمار

درشیل کمار نے سلمان خان کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ اور اکشے کمار کی فلم ’’برادرز‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔ درشیل فلموں میں کام کرنے کا ایک دن کا معاوضہ 30 ہزار روپے وصول کرتے ہیں، یہی نہیں ورن دھون اورجان ابراہم کی فلم ڈشوم میں بھی 2 لاکھ تک وصول کیے تھے۔

دیا چلود

دیا چلود نے 2014ء میں سلمان خان کے ساتھ فلم’’کک‘‘ میں ’’جھمکی‘‘ کا کردار نبھیایا تھا، جبکہ 2016ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’روکی ہینڈسم‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔ دیا چلود فلموں میں کام کرنے کے لیے ایک روز کا معاوضہ 25 ہزار روپے وصول کرتی ہیں اور اشتہارات میں ان کا معاوضہ فلموں کے مقابلے میں دگنا ہے۔

سارہ ارجن

سارہ ارجن نے فلم ’’جذبہ‘‘ میں ایشوریا رائے کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا لیکن اب یہ ننھی اداکارہ ہالی ووڈ کی فلم میں بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر رہی ہے۔ سارہ ارجن کا شمار بھی فلم نگری کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ننھے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ شوٹنگ کے دوران ایک دن کے 50 ہزار سے زائد وصول کرتی ہیں۔

ہرش مائر

اس ننھے اداکار نے 2011ء میں فلم آئی ایم کلیم میں اپنی جاندار اداکاری سے نہ صرف تعریفیں سمیٹیں بلکہ خوب پیسے بھی اکھٹے کیے۔ اس ننھے اداکار لو 21 دنوں کی شوٹنگ کے 1 لاکھ روپے ادا کیے گئے تھے۔ صرف 5 سال کی عمر میں ایک لاکھ روپے کمانا بڑی بات ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website