امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ کے ہمراہ کیتھڈرل چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی ۔تقریب میں 26مذاہب کے مذہبی رہنما شریک ہوئے ۔ تقریب میں ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے قرآن شریف کی تلاوت بھی سنی۔

Trump attended the cathedral church prayer ceremony
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے روایتی طور پر واشنگٹن کے گرجا گھرمیں منعقد ایک مذہبی تقریب میں شرکت کی ۔اس تقریب میں تمام مذاہب کے نمائندے شریک تھے ۔ اس دوران جب قرآن کریم کی تلاوت کی گئی تو صدر ٹرمپ اسے توجہ سے سنتے ہوئے نظر آئے، تلاوت شروع ہوئی توخاتون اول ملنیا ٹرمپ فائل اٹھانے لگیں ۔اس دوران ٹرمپ انہیں بیٹھے رہنے کا اشارہ کرتے بھی نظر آئے ۔تقریب میں ڈُولس کی مسلم سوسائٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد مجید نےسورہ الحجرات اور سورہ روم کی آیات تلاوت کیں، جس کے بعد آیات کا انگریزی میں ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا گیا ۔امام محمدمجید کے ترجمان نے بتایاکہ تلاوت کی گئی آیتوں کی منظوری واشنگٹن نیشنل کیتھڈرل کےحکام نے دی تھی۔بعدمیں پاکستانی نژاد مشیر ساجد تارڑ نے سورۃ فاتحہ کی تلاوت کی اور باآواز بلند آمین کہا۔








