counter easy hit

نجی زندگی میں مداخلت کر کے شہرت نہ کمائی جائے، مومنہ مستحسن

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں پر کہا ہے کہ ان کی نجی زندگی میں مداخلت کر کے شہرت نہ کمائی جائے ۔

Reputation is not earned for interfering in private life, momina mustehsan

Reputation is not earned for interfering in private life, momina mustehsan

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کی منگنی ٹوٹ جانے کی خبر گردش کر رہی تھی،نوجوان گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنی منگنی ٹوٹنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر کہا ہے کہ ان کی نجی زندگی میں مداخلت کر کے شہرت نہ کمائی جائے۔مومنہ مستحسن نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ بھی کسی عام انسان کی طرح یہ حق رکھتی ہیں کہ ان کی نجی زندگی صرف ان تک محدود رہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے نجی معاملات کو مذاق اور تفریح کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔مومنہ نے کہا کہ کوئی بھی خبر وہ خود سنا دیں گی لیکن اندازوں پر مبنی خبریں نہ چلائی جائیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ چاہیں گی کہ افواہوں پر مبنی ایسے تمام احمقانہ آرٹیکلز ہٹا لیے جائیں اور ان کی نجی زندگی کو کلکس کے لیے نہ بیچا جائے۔چوبیس سالہ مومنہ نے ویسے تو انجینئرنگ اور ریاضی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے مگر کوک اسٹوڈیو کے حالیہ سیزن نے انھیں راتوں رات مشہور کر دیا ہے۔یاد رہے کہ نومبر میں بی بی سی اردو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مومنہ نے میڈیا سے کسی حد تک نالاں رہنے کے بارے میں کہا تھا کہ ‘یہ سب شہرت کا حصہ ہے جہاں اتنے لوگ آپ کو سراہتے ہیں وہیں بعض ہراساں کرنے سے باز نہیں آتے۔ان کے بقول بالی ووڈ کے لیے گائیکی کرنے کے باوجود یہی وہ ڈر تھا جس نے مومنہ کو کئی برس تک کیمرے کے سامنے آنے سے روکے رکھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website