counter easy hit

بنگلا دیشی کرکٹر عرفات سنی گرفتار

بنگلا دیش میں پولیس نے کرکٹر عرفات سنی کو مبینہ طور پر ان کی گرل فرینڈ کی ذاتی تصاویر شائع کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

Bangladesh cricketer Arafat Sunny arrest

Bangladesh cricketer Arafat Sunny arrest

مقامی پولیس کے سربراہ جمال الدین میر نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ کرکٹر عرفات سنی کے خلاف ان کی گرل فرینڈ نے دو ہفتے پہلے درخواست جمع کرائی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے بنگلادیشی کرکٹر سنی کو اُن کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔عرفات سنی کی گرل فرینڈ کا کہنا ہے کہ عرفات سنی نے ان کے نام کا جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنایا اور اس پر ان دونوں کی ذاتی تصاویر شائع کر دیں۔جرم ثابت ہونے پر عرفات سنی کو 14 سال جیل یا ایک لاکھ چھبیس ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ بتیس لاکھ پاکستانی روپے جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website