counter easy hit

to

سعودی عرب کی شام میں فوج تعینات کرنے کی پیشکش

سعودی عرب کی شام میں فوج تعینات کرنے کی پیشکش

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے منگل کے روز ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ریاض حکومت امریکی قیادت میں شام میں استحکام کے لیے اپنے فوجی بھیجنے پر آمادہ ہے۔ سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ اس موضوع پر شامی تنازعے کے آغاز سے ہی امریکا کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے۔ ریاض […]

عمران خان کا سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے ارکان کو شوکاز نوٹس دینے کا اعلان

عمران خان کا سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے ارکان کو شوکاز نوٹس دینے کا اعلان

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے ارکان کو شوکاز نوٹس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان کو اپنی صفائی میں ایک موقع ضرور فراہم کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں […]

عمران فاروق کیس، بانی ایم کیو ایم کیخلاف چالان جمع کرانےکاحکم

عمران فاروق کیس، بانی ایم کیو ایم کیخلاف چالان جمع کرانےکاحکم

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم کیخلاف چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تین گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کےلیے2 مئی کی تاریخ مقرر […]

’’فیصل رضا عابدی کو پکڑ کر لایا جائے‘‘

’’فیصل رضا عابدی کو پکڑ کر لایا جائے‘‘

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ کہاں ہیں فیصل رضا عابدی؟ انہیں اگلی سماعت پر پکڑ کر لایاجائے۔ سپریم کورٹ میں فیصل رضاعابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ پروگرام کرکے معافی مانگ لیتے ہیں، کیا […]

بھارت میں کرنسی کی قلت کے باعث ہزاروں اے ٹی ایم بند

بھارت میں کرنسی کی قلت کے باعث ہزاروں اے ٹی ایم بند

بھارت میں مودی سرکار کی غیرمتوازن اقتصادی پالیسیوں کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہاہے۔بدھ کو ملک کے طول عرض میں ہزاروں اے ٹی ایم نقد رقم کی قلت کے باعث بند ہو گئےجس کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ سب سے زیادہ مسئلہ کرناٹک، بہار، مہارشٹر، آندھرا پردیش، راجستھان، […]

’’ڈوریاں ہلیں تو بریف کیس اٹھا کر گھر چلا جاؤں گا‘‘

’’ڈوریاں ہلیں تو بریف کیس اٹھا کر گھر چلا جاؤں گا‘‘

نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کی ڈوریاں ہلانے والا آج تک کوئی پیدا نہیں ہوا، اگر ڈوریاں ہلیں تو وہ بریف کیس اٹھا کر گھر چلے جائیں گے۔ چیئرمین نیب نے پی اے سی اجلاس کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ […]

نصرت سحر میڈیا پر دکھانے کیلئے شور مچاتی ہیں: شہلا رضا

نصرت سحر میڈیا پر دکھانے کیلئے شور مچاتی ہیں: شہلا رضا

ڈپٹی اسپکیر سندھ اسمبلی شہلا رضا کا کہنا ہے کہ ایک دن میڈیا بند ہو تو نصرت سحر عباسی خاموش ہوجائیں گی، یہ میڈیا پر دکھانے کے لیے شور مچاتی ہیں۔ سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران فنکشنل لیگ کی رہنما نصرت سحر عباسی اور منظور وسان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ […]

نیب کی ڈوریاں ہلانے والا ابھی کوئی پیدا نہیں ہوا، جاوید اقبال

نیب کی ڈوریاں ہلانے والا ابھی کوئی پیدا نہیں ہوا، جاوید اقبال

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کاکہنا ہے کہ ملک میں کوئی ایسا پیدا نہیں ہوا جو نیب کی ڈوریاں ہلا سکے، اگر ڈوریاں ہلیں تو بریف کیس اٹھا کر واپس چلا جاؤں گا اور ڈوریاں رہ جائیں گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ کے بعد میڈیا سے بات […]

لاہور کی شیرنی کاجل نے 3 بچوں کو جنم دے دیا

لاہور کی شیرنی کاجل نے 3 بچوں کو جنم دے دیا

لاہور:سفاری پارک میں موجود افریقن نسل کی شیرنی کاجل نے تین بچوں کو جنم دیا ہے جس کے بعد پارک میں شیروں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ سفاری پارک لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر شفقت چوہدری کے مطابق شیرنی کاجل نے 3 صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے، سفاری پارک میں پہلے 21 شیر اور شیرنیاں تھیں،ننھے مہمانوں […]

نوازشریف الزامات کا دفاع کریں یا قوم سے معافی مانگیں

نوازشریف الزامات کا دفاع کریں یا قوم سے معافی مانگیں

بہت دلچسپ صورت حال ہے۔ سیاست کی ہنگامہ خیزی اپنے عروج پر ہے۔ حکمراں جماعت مشکلات کا شکار ہے۔ پاکستان میں عام طور پر اقتدار پر براجمان رہنے والی سیاسی جماعت پر انتخابات کے قریب قریب مشکل حالات ضرور آتے ہیں۔ چناچہ اب بھی تاریخ اپنے آپ کو دوہرا ہی رہی ہے۔ اس مرتبہ البتہ […]

سجل علی کا فیروز خان کو کرارا جواب

سجل علی کا فیروز خان کو کرارا جواب

لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے سابق دوست فیروز خان کو جواب دینے کیلئے عنقريب شادی كرنے والی ہيں۔ سجل علی کی شادی کے بارے ميں  ذرائع نے بتايا ہے كہ سجل علی يہ شادی اپنے سابقہ دوست فيروزخان كو جواب دينے كے لئے كررہی ہيں  جنہوں  نے گزشتہ ماہ نہايت دھوم دھام سےاپنی بہنوں […]

اب جہاز میں کھڑے ہو کر سفر کرنا ممکن

اب جہاز میں کھڑے ہو کر سفر کرنا ممکن

روم: گھنٹوں کے فضائی سفر میں نشست پر جم کر بیٹھنے سے اکتا جانے والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ اب جہاز کے لیے ایسی نشستیں تیار کرلی گئی ہیں جس میں وہ کھڑے ہو کر بھی سفر کرسکیں گے۔ جہازوں کی سیٹیں بنانے والی ایک اطالوی کمپنی نے اکانومی کلاس کی نئے ڈیزائن والی نشستیں […]

کراچی میں ڈی سی کوٹے کے تحت مفت ٹینکرز کی فراہمی بند کرنیکا فیصلہ

کراچی میں ڈی سی کوٹے کے تحت مفت ٹینکرز کی فراہمی بند کرنیکا فیصلہ

کراچی:  ڈپٹی کمشنرز کے کوٹے کے تحت مفت پانی کے ٹینکرز کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے ،سندھ حکومت کی جانب سے 35 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر مفت ٹینکرز سروس بند کردی گئی۔ ہائیڈرنٹس اور واٹر ٹینکرز کو ادائیگیاں نہ کیے جانے پر واٹر بورڈ حکام نے دباؤ کے باعث فیصلہ کیا ،ڈپٹی […]

غیر ملکی سرمایہ کاروں کا جی ایس ٹی 13 فیصد کرنے کا مطالبہ کردیا

غیر ملکی سرمایہ کاروں کا جی ایس ٹی 13 فیصد کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد:  اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی)نے آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 13فیصد کرنے،کارپوریٹ سیکٹر پر سپر ٹیکس ختم اور کارپوریٹ ٹیکس ریٹ 22فیصد تک محدود کرنے سمیت دیگر تجاویز دے دی ہیں۔ او آئی سی سی آئی کے صدر برونو اولیرہوئک نے اسلام آباد میں دیگر عہدیداروں […]

اعلیٰ عدلیہ کو فاٹا تک توسیع دینے کا بل، جے یو آئی ف کی مخالفت

اعلیٰ عدلیہ کو فاٹا تک توسیع دینے کا بل، جے یو آئی ف کی مخالفت

پشاور: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ایک اہم اقدام کیا گیا ہے جو سینٹ سے اعلیٰ عدلیہ کوفاٹا تک توسیع دینے سے متعلق بل کی منظوری کا ہے، یقینی طور پر یہ اقدام اس حوالے سے اہمیت کا حامل ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کو فاٹا تک توسیع ملنے کی […]

کپاس پر تحقیق کیلیے ڈھائی ارب کا فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

کپاس پر تحقیق کیلیے ڈھائی ارب کا فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کپاس کی پیداواربڑھانے کے لیے ڈھائی ارب روپے مالیت کا انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں عالمی معیار کے مطابق کپاس کی پیداوار کے فروغ کے لیے تحقیق کی جائے گی تاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے انٹرنیشنل آرڈز […]

پی سی بی کی عدم دلچسپی؛ ہیڈ کوچ اکیڈمیز دیگر آپشنز دیکھنے پر مجبور

پی سی بی کی عدم دلچسپی؛ ہیڈ کوچ اکیڈمیز دیگر آپشنز دیکھنے پر مجبور

کراچی: پی سی بی کی عدم دلچسپی کے سبب مشتاق احمد دیگر آپشنز دیکھنے پر مجبور ہو گئے تاہم ہیڈ کوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا کہنا ہے کہ رواں ماہ معاہدہ ختم ہو جائے گا مگر اب تک کسی نے توسیع کیلیے بات نہیں کی،انھوں نے اس تاثر کو رد کردیا کہ اپنے دور میں زیادہ اسپنرز منظرعام پر […]

نیلسن ، نیسکول کو ایون فیلڈ پراپرٹیز 1993 تا 95 منتقل ہوئیں ، نیب کو دستاویزات موصول

نیلسن ، نیسکول کو ایون فیلڈ پراپرٹیز 1993 تا 95 منتقل ہوئیں ، نیب کو دستاویزات موصول

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے لندن سے ایون فیلڈ پراپرٹیزکا اہم ریکارڈ حاصل کر لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کرنے والے نیب کے متعلقہ ونگ کو انتہائی اہم دستاویزات حاصل ہوئی ہیں۔ جن میں برطانوی لینڈ رجسٹری ریکارڈ میں جائیدادکی ملکیت اور خریدو فروخت کی مکمل تفصیل موجود ہے۔ نیب کو حاصل […]

سنی لیون کا بیٹی کے تحفظ کیلئے جان دینے کا عہد

سنی لیون کا بیٹی کے تحفظ کیلئے جان دینے کا عہد

ممبئیبالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنی بیٹی نشا کور ویبر کے نام آبدیدہ انداز میں ایک پیغام مداحوں کیساتھ شیئر کیا جس میں انہوں نے بیٹی کی خاطر جان دینے کا بھی عہد کیا ہے۔ سنی لیون نے انسٹا گرام پر اپنی بیٹی نشا کور ویبر کی اپنے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے […]

عدالت کا پنجاب فٹبال فیڈریشن کے انتخابات 14 روز میں کروانے کا حکم

عدالت کا پنجاب فٹبال فیڈریشن کے انتخابات 14 روز میں کروانے کا حکم

کورٹ نے پنجاب فٹبال فیڈریشن کے انتخابات 14 روز میں کروانے کا حکم دیا ہے۔ فیڈریشن الیکشن کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر صدر پی ایف ایف فیصل صالح حیات عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ سیاست کی وجہ سے ہمارا کھیل متاثر ہو رہا ہے، آپس کے اختلاف کے باعث معاملات خراب […]

بھارتی جنگی طیاروں کی پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں ہزاروں پروازیں

بھارتی جنگی طیاروں کی پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں ہزاروں پروازیں

نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت  کے لڑاکا طیاروں نے پاکستان کی سرحد کے قریب مشقوں کے دوران گزشتہ 72 گھنٹوں میں 5 ہزار  پروازیں کی ہیں۔ خطے کا امن تباہ کرنے پر تلاُ بھارت ایک طرف ہتھیاروں کی دوڑ میں میں ساری حدیں پارکررہا تو دوسری جانب پڑوسی ممالک کی سرحدوں کے قریب جنگی مشقوں کے […]

چنیوٹ میں سرکاری اسکول پر زمیندار کا قبضہ، ٹیچر کو قتل کی دھمکیاں

چنیوٹ میں سرکاری اسکول پر زمیندار کا قبضہ، ٹیچر کو قتل کی دھمکیاں

چنیوٹ: ایکسپریس نیوز کے مطابق چنیوٹ میں گورنمنٹ اسکول پر زمیندار نے قبضہ کرکے اپنے ملازمین کی رہائش گاہ بنادیا جب کہ اسکول میں زیرِتعلیم 50 سے زائد بچے دربدر ہوگئے ہیں۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول کوٹ غنی کی خاتون استاد کا کہنا ہے کہ بااثر زمیندار مجھے قتل کی دھمکیاں دیں اور بچوں سمیت اسکول سے نکال […]

سکھ یاتریوں کا بھارتی سفارتکاروں کو ننکانہ صاحب داخلے کی اجازت دینے سے انکار

سکھ یاتریوں کا بھارتی سفارتکاروں کو ننکانہ صاحب داخلے کی اجازت دینے سے انکار

لاہور:بھارتی سکھ یاتریوں کے وفد کے سربراہ سردارگورمیت سنگھ نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا متنازعہ فلم کی وجہ سے دنیا بھرکے سکھ دکھی اورغم وغصے کا اظہار کررہے ہیں، شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی بھی اس فلم کے خلاف احتجاج کررہی ہے جبکہ فلم کے پروڈیوسر کو سکھ مذہب سے نکالا جا چکا ہے، […]

عورت تجھے جاگنا ہے

عورت تجھے جاگنا ہے

چار دیواری بنا کر اوپر چھت ڈال کر حصوں میں تقسیم کرنے سے انسان مکان بناتا ہے ۔ اس مکان میں جب اس کا کنبہ آباد ہوتا ہے تو وہ مکان گھر بن جاتا ہے ۔ اس گھر کی ملکیت اس گھر کی حکومت مکمل طور پے عورت کے ہاتھ میں ہوتی ہے ۔ قدرت […]