counter easy hit

’’فیصل رضا عابدی کو پکڑ کر لایا جائے‘‘

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ کہاں ہیں فیصل رضا عابدی؟ انہیں اگلی سماعت پر پکڑ کر لایاجائے۔

"The decision is to be taken by the decision".سپریم کورٹ میں فیصل رضاعابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ پروگرام کرکے معافی مانگ لیتے ہیں، کیا ایسے معافی ہوتی ہے؟ نجی ٹی وی چینل کو شرم آنی چاہیے۔

فیصل رضاعابدی کو پکڑ کر لایا جائے، سپریم کورٹ

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فیصل رضا عابدی کو اگلی سماعت پر پکڑ کے لایا جائے، نجی ٹی وی چینل کوشرم آنی چاہیے، کیا یہ آزادی اظہار رائے ہے؟ کیا چینل نے پروگرام آن ائیر ہونے سے پہلے نہیں دیکھا تھا۔

عدالت ِ عظمیٰ نے نجی ٹی وی چینل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاجبکہ متعلقہ تھانے کو فیصل رضا عابدی کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ کیا ایسے معافی ہوتی ہے؟ پروگرام کرکے معافی مانگ لیتے ہیں، ہم آپ کی معافی قبول نہیں کر رہے۔

توہین عدالت کیس کی مزید سماعت 3مئی کو ہوگی۔