نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کی ڈوریاں ہلانے والا آج تک کوئی پیدا نہیں ہوا، اگر ڈوریاں ہلیں تو وہ بریف کیس اٹھا کر گھر چلے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے کرپشن کی ہے تو وہ الیکشن سے پہلے یا بعد میں جوابدہ ہے، پاکستان میں کرپشن کی بات اب حجم سے آگے نکل گئی ہے۔








