counter easy hit

عمران فاروق کیس، بانی ایم کیو ایم کیخلاف چالان جمع کرانےکاحکم

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم کیخلاف چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تین گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے Imran Farooq case, Ban Ki-moon to submit challan against MQMکےلیے2 مئی کی تاریخ مقرر کردی۔

عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں لکھا ہے کہ 22 جون 2016 کو چیف کمشنر نے ملزمان کے جیل ٹرائل کا حکم دیا، آئندہ سماعت سےملزمان کااڈیالہ جیل راولپنڈی میں جیل ٹرائل کیا جائےگا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم پرکیس عدالت نمبر1 سے عدالت نمبر2 منتقل کیاگیا ۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی، اس سے قبل مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کےجج کوثرعباس زیدی کےپاس زیرسماعت تھا۔