counter easy hit

نصرت سحر میڈیا پر دکھانے کیلئے شور مچاتی ہیں: شہلا رضا

ڈپٹی اسپکیر سندھ اسمبلی شہلا رضا کا کہنا ہے کہ ایک دن میڈیا بند ہو تو نصرت سحر عباسی خاموش ہوجائیں گی، یہ میڈیا پر دکھانے کے لیے شور مچاتی ہیں۔

سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران فنکشنل لیگ کی رہنما نصرت سحر عباسی اور منظور وسان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

Nusrat Sahar is noisy to show on media: Shahla Razaسندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی صدارت میں ہوا جس میں مسلم لیگ فنکشنل کی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ وکلاء کا اغوا کیا جانا باعث تشویش ہے،لاڑکانہ میں دوران حراست نوجوان ماردیاگیا۔

نصرت سحر کے نکتہ اعتراض پر صوبائی وزیر منظور وسان نے جواب دیا کہ انہیں صرف پوائنٹ اسکورنگ کرنی آتی ہے، یہ ایم کیو ایم لندن بننا چاہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء ہمارے اپنے ہیں،یہ لوگ دھاندلی سے الیکشن جیتتے ہیں،2کروڑ بھتہ لینے اور زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کاہمیں معلوم ہے۔

رکن سندھ اسمبلی مسلم لیگ فنکشنل نصرت سحرعباسی نے اس موقع پر شدید احتجاج کیا۔

اس موقع پر شہلا رضا نے کہا کہ ایک دن میڈیا بند ہو تو نصرت سحر عباسی خاموش ہوجائیں گی،یہ میڈیا پر دکھانے کے لیے شور مچاتی ہیں۔

منظور وسان نے ڈپٹی اسپیکر سے نصرت سحر کو بٹھانے کا مطالبہ کیا ۔

جس پر شہلا رضا نے کہا کہ منظور وسان اپنی بات جاری رکھیں نصرت سحر کی بات ریکارڈ نہیں ہو رہی۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10بجے تک ملتوی کردیا گیا۔