لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے سابق دوست فیروز خان کو جواب دینے کیلئے عنقريب شادی كرنے والی ہيں۔

ياد رہے كہ چند سال پہلے سجل علی اور فيروز خان كی دوستی مثالی سمجھی جاتی تھی اور دونوں شادی كے خواہش مند بھی تھے۔ يہی نہيں فيروز كی بڑی بہن معروف اداكارہ حمائمہ ملك تو اكثر مقامات پر سجل كو ’بھابھی‘ كہہ كر تعارف كرواتی رہی ہيں ۔ ليكن كئی وجوہات كی بنا پر ان دونوں كے راستے جدا ہوگئے۔ ذرائع نے بتايا ہے كہ سجل علی كی دوستی ان دنوں ايك مشہور ”شخصيت” كے ساتھ ہے اور وہ دونوں عنقريب شادی كرليں گے۔








