counter easy hit

to

قومی کرکٹرز کی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت

قومی کرکٹرز کی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع موجود شہریوں نے قومی ہیروز کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے،فاسٹ بولر حسن علی نے عوام کے سامنے آکر روایتی انداز میں جشن منایا جب کہ پیسرز رینجرز […]

آئین کے تحت اشتہاری قرار دینے سے الیکشن لڑنے کی اہلیت ختم نہیں ہوتی، اسحاق ڈار

آئین کے تحت اشتہاری قرار دینے سے الیکشن لڑنے کی اہلیت ختم نہیں ہوتی، اسحاق ڈار

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے سے متعلق کیس میں اپنے جواب میں کہا ہے کہ آرٹیکل 62 کے تحت اشتہاری قرار دینا کسی بھی شخص کی انتخابی اہلیت ختم نہیں کرتا۔ اسینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کے خلاف عدالت عظمی میں دائر درخواست کا جواب جمع کروا دیا […]

ابو سالم کو جیل میں بھی شادی کرنے کی خواہش

ابو سالم کو جیل میں بھی شادی کرنے کی خواہش

بھارت کے انڈر ورلڈ ڈان ابو سالم کی شادی کے لیے 45 روز کی پیرول درخواست عدالت نے خارج کر دی۔ ذرائع کے مطابق ابو سالم اپنی دوست کوثر بہار سے 5 مئی کو شادی اور اس کے چند دن بعد ولیمے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے انہوں نے ٹاڈا کورٹ میں درخواست […]

درخت کو کیڑوں سے بچانے کے لیے ڈرپ لگادی گئی

درخت کو کیڑوں سے بچانے کے لیے ڈرپ لگادی گئی

نئی دہلی: دنیا میں دوسرے سب سے بڑے اور 700 سالہ درخت کا انسانوں اور جانوروں کی طرح ڈرپ لگا کر علاج کیا جارہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس طرح ہم رگوں میں سوئی لگاکر ڈرپ کی دوائی داخل کرکے شفا پاتے ہیں عین اسی طرح درختوں کو ڈرپ لگا کر انہیں تندرست کرنا ممکن ہے […]

آفریدی کا خطاب روکنے کے لیے سرینگر میں انٹرنیٹ بند

آفریدی کا خطاب روکنے کے لیے سرینگر میں انٹرنیٹ بند

پاکستانی اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے گزشتہ روز نمازجمعہ کے دوران مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی جامع مسجد میں ٹیلی فونک خطاب کیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق اس موقع پر انتظامیہ نے شہر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی تھی تاکہ آفریدی کے خطاب کو بڑے پیمانے پر نہ سنا جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق […]

ٹی 20 طرز مزید مختصر،انگلینڈ کا100 بالز فارمیٹ متعارف کرنے کا فیصلہ

ٹی 20 طرز مزید مختصر،انگلینڈ کا100 بالز فارمیٹ متعارف کرنے کا فیصلہ

لندن:  انگلینڈ نے ٹوئنٹی 20 طرز کو مزید مختصر کرنے کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے 100 بالز فارمیٹ متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2020 میں نئے مینز اور ویمنز 8 ٹیموں پر مشتمل ایونٹس کا آغاز ہونا ہے، اگرچہ پہلے اسے آئی پی ایل کی طرز پر ٹوئنٹی 20 لیگ […]

جنسی ہراسانی الزام؛ علی ظفر کی حمایت میں اداکارہ مایا علی میدان میں آگئیں

جنسی ہراسانی الزام؛ علی ظفر کی حمایت میں اداکارہ مایا علی میدان میں آگئیں

کراچی: نامور پاکستانی ماڈل و اداکارہ مایا علی نے علی ظفر کے حق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں علی ظفر کی بہت عزت کرتی ہوں۔ گزشتہ روز گلوکارہ واداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئےکہا تھا کہ علی نے انہیں ایک سے زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا، […]

قیدیوں کو موبائل فون پہنچانے والی تربیت یافتہ بلی گرفتار

قیدیوں کو موبائل فون پہنچانے والی تربیت یافتہ بلی گرفتار

کوسٹاریکا: کوسٹاریکا میں قیدیوں کو جیل میں موبائل فون پہنچانے ولی تربیت یافتہ بلی کو گرفتار کرلیا گیا۔ وسطی امریکا کے ملک کوسٹاریکا کی جیل میں خطرناک قیدیوں نے باہر موجود اپنے گروہ کے افراد سے رابطہ رکھنے کےلیے انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔ جیل میں قیدیوں کو موبائل فون پہنچانے کےلیے ملزمان کے ساتھیوں نے بلیوں کو […]

فہیم اشرف قومی ٹیسٹ ٹیم کا مستقل حصہ بننے کیلیے پرعزم

فہیم اشرف قومی ٹیسٹ ٹیم کا مستقل حصہ بننے کیلیے پرعزم

لاہور: قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر فہیم اشرف قومی ٹیسٹ ٹیم کا مستقل حصہ بننے کیلیے پرعزم ہیں۔ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی تیاری کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے آل راﺅنڈر نے کہا کہ اپنی فارم اور فٹنس برقرار رکھتے ہوئے تینوں فارمیٹ میں صلاحیتوں سے انصاف کرنے کی […]

ویڈیو نے سابق بھارتی فوجی کو 40 برس بعد خاندان سے ملا دیا

ویڈیو نے سابق بھارتی فوجی کو 40 برس بعد خاندان سے ملا دیا

ممبئی: بھارت میں وڈیو شئیرنگ ویب سائیٹ یوٹیوب پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے 40 سال سے بچھڑے ہوئے شہری کو اہل خانہ سے ملوا دیا۔ ایک فوٹو گرافر کی وجہ سے 66 سالہ بھارتی شہری کُھمدرام گمبھیر سنگھ 40 سال بعد اپنے خاندان سے مل گیا۔ فوٹو گرافر نے ایک ہندی گانا گاتے ہوئے بزرگ شہری […]

عمران خان کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

عمران خان کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ عمران خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار پرانے دوست ہیں، انہوں نے غیرت دکھائی اور مریم نواز کے سامنے جھک کر کھڑا ہونے سے […]

وزیراعظم بننے کی کوئی جلدی نہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم بننے کی کوئی جلدی نہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہیں اپنے نظریات اور مقاصد حاصل کرنے ہیں اور یہ وزیراعظم بننے کی خواہش نہیں ہے۔ بی بی سی  نیوز کے پروگرام ’ہارڈ ٹاک‘ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’مجھے کوئی جلدی نہیں اور کوئی پریشانی نہیں، میں 29 برس کا ہوں اور میں اس […]

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی کے مگ مارکیٹ میں آگئے

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی کے مگ مارکیٹ میں آگئے

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی کو یادگار بنانے کے لیے مٹی سے بنے ’یادگار مگ ‘ برطانیہ کی مشہور ’ایما برج واٹر‘ فیکٹری کی جانب سے تیار کیے گئے ہیں۔ اس فیکٹری کے کئی ملازمین ابھی بھی ایسے ہی مگ بنانے میں مصروف ہیں جبکہ ان کے مطابق ان کو ہزاروں کی تعداد میں […]

مودی کی ہرزہ سرائی پر دفتر خارجہ کا شدید رد عمل

مودی کی ہرزہ سرائی پر دفتر خارجہ کا شدید رد عمل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لندن میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر دفترخارجہ نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کی کھلے عام تردید کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بار بار […]

اللہ بیگم کلثوم نواز کو صحت عطا کرے

اللہ بیگم کلثوم نواز کو صحت عطا کرے

خبر ہے کہ سابق خاتونِ اول اور موجودہ ایم این اے بیگم کلثوم نواز کو علالت کے باعث دوبارہ اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ اس لیے عیادت اور دیکھ بھال کے لئے آج میاں نواز شریف اور مریم نواز برطانیہ روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ کلثوم نواز صاحبہ کے ساتھ چند دن گزاریں گے۔ […]

عراق میں داعش سے تعلق کے جرم میں 300 افراد کو سزائے موت

عراق میں داعش سے تعلق کے جرم میں 300 افراد کو سزائے موت

بغداد: عراق کی 2 عدالتوں نے کالعدم شدت پسند داعش سے تعلق رکھنے کے جرم میں 300 افراد کو سزائے موت سنا دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کی دو عدالتوں نے شدت پسند گروپ داعش سے تعلق کے الزامات میں 300 سے زائد افراد کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دے دیا […]

قومی ٹیم کی مصروفیات، فہیم اشرف کو کاؤنٹی معاہدے کی قربانی دینا پڑ گئی

قومی ٹیم کی مصروفیات، فہیم اشرف کو کاؤنٹی معاہدے کی قربانی دینا پڑ گئی

لاہور: قومی ٹیم کے ساتھ مصروفیات کی وجہ سے فہیم اشرف کو کاؤنٹی معاہدے کی قربانی دینا پڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر رواں سال جولائی میں کاؤنٹی کے لیے 14ٹی ٹوئنٹی اور چند 2 روزہ میچز کھیلنے کو تیار تھے لیکن اس دوران پاکستانی ٹیم میزبان زمبابوے اور آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز […]

فواد عالم کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ فرد واحد انضمام الحق نے کیا

فواد عالم کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ فرد واحد انضمام الحق نے کیا

فواد عالم کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ فرد واحد چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کیا۔ دورۂ برطانیہ کیلیے قومی اسکواڈ میں فواد عالم کی عدم شمولیت پر خاصی تنقید سامنے آئی، وسیم اکرم اور راشد لطیف سمیت کئی سابق اسٹارز، میڈیا اور شائقین نے اس فیصلے کو غلط قرار دیا ہے، چیف سلیکٹر کی قریبی […]

وطن واپسی سے متعلق کل پتہ چل جائے گا، نواز شریف

وطن واپسی سے متعلق کل پتہ چل جائے گا، نواز شریف

لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ میں اہلیہ کی عیادت کے لئے لندن آیا ہوں واپسی کب تک ہوگی کل پتہ چل جائے گا۔ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید ناساز ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن پہنچ گئے ہیں۔ لندن پہنچنے پر میڈیا سے غیر […]

شوبز میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں، عارفہ صدیقی

شوبز میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں، عارفہ صدیقی

لاہور:  نامور گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی نے کہا ہے کہ میرا شوبز کی دنیا میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ عارفہ صدیقی نے ایک ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا شوبز کی دنیا میں اب واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، وہ اپنے موجودہ حالات سے مطمئن ہوں اور پرسکون زندگی […]

لاہور سے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

لاہور سے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

لاہور  : ایف آئی اے نے لڑکیوں کو فیس بک پر دوستی کے بعد نازیبا وڈیو اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گرفتارکر لیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کی رہائشی فردوس نے درخواست دی تھی کہ اس کی زبیر نامی لڑکے کے ساتھ فیس بک پر […]

چیف جسٹس کا خیبرپختونخوا میں غیر متعلقہ افراد سے پولیس سیکیورٹی واپس لینے کا حکم

چیف جسٹس کا خیبرپختونخوا میں غیر متعلقہ افراد سے پولیس سیکیورٹی واپس لینے کا حکم

لاہور/ کوئٹہ / پشاور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئی جی خیبر پختونخوا کو غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹیواپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی خیبر پختونخوا سے مکالمے کے دوران کہا کہ ہم نے آپ کی […]

جیو ملازمین تنخواہ معاملہ؛ میر شکیل بیمار ہیں تو اسٹریچر پر ڈال کر لائیں، چیف جسٹس

جیو ملازمین تنخواہ معاملہ؛ میر شکیل بیمار ہیں تو اسٹریچر پر ڈال کر لائیں، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمن کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ پر تنقید دنیا بھر میں ہوتی ہے لیکن بے ہودہ نہیں کہا جاتا۔ سپریم کورٹ میں جیو ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت ہوئی تاہم میر شکیل الرحمن عدالت […]

کراچی کے علااقے گلستان جوہرمیں جھگیوں میں آتشزدگی سے 2 بچے جاں بحق

کراچی کے علااقے گلستان جوہرمیں جھگیوں میں آتشزدگی سے 2 بچے جاں بحق

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جھگیوں میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گلستان جوہر بلاک ون میں واقع جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے  چند منٹوں میں کئی جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ آتشزدگی سے 2 […]