لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ میں اہلیہ کی عیادت کے لئے لندن آیا ہوں واپسی کب تک ہوگی کل پتہ چل جائے گا۔

دوسری جانب نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 ماہ کے طویل عرصے بعد اپنی والدہ سے ملاقات ہوئی، وہ بہت کمزور اوران کا رنگ پیلا پڑ گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ میری والدہ سمیت تمام ماؤں کو صحت عطا فرمائے۔ مریم نواز نے ملاقات کی تصویریں بھی ٹویٹر پر پوسٹ کی ہیں۔https://twitter.com/MaryamNSharif?ref_src=twsrc%5Egoogle%7Ctwcamp%5Eserp%7Ctwgr%5Eauthor








