counter easy hit

آفریدی کا خطاب روکنے کے لیے سرینگر میں انٹرنیٹ بند

پاکستانی اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے گزشتہ روز نمازجمعہ کے دوران مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی جامع مسجد میں ٹیلی فونک خطاب کیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق اس موقع پر انتظامیہ نے شہر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی تھی تاکہ آفریدی کے خطاب کو بڑے پیمانے پر نہ سنا جا سکے۔

Internet closure in Srinagar to stop Afridi's speechمیڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی نے گزشتہ ہفتے خطاب کرنا تھا لیکن بھارتی انتظامیہ کی پابندیوں کی وجہ سے نمازِ جمعہ کا اجتماع نہیں ہو سکا تھا جس کی وجہ سے شاہد آفریدی خطاب موٗخر کر دیا گیا تھا۔

شاہد آفریدی نے پچھلے دنوں کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی تھی جس پر انہیں بھارتی کھلاڑیوں کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھاتاہم شاہدآفریدی اپنے موٗقف پر ڈٹے رہے۔