counter easy hit

عمران خان کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

Imran Khan's appointment to join PML-N in PTIعمران خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار پرانے دوست ہیں، انہوں نے غیرت دکھائی اور مریم نواز کے سامنے جھک کر کھڑا ہونے سے انکار کیا، اس کا حکم نہ ماننے پر چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں ووٹ بیچنے والوں سے متعلق جو فیصلہ کیا وہ تفتیش کی بنا پر تھا، ان 20 لوگوں کو موقع دیا ہےکہ وہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر صفائی دیں، اگر یہ ہمیں مطمئن نہ کرسکے تو ہم ان کے نام نیب میں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں سینیٹر بنانے کے لیے 45 کروڑ کی پیشکش ہوئی تھی، اس کا مطلب ہے کہ اور لوگوں کو بھی آفریں آتی رہی ہیں، میں نے آفر نہیں لی تو اس لیے آفر دینے والے کا نام نہیں بتا سکتا۔