بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لندن میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر دفترخارجہ نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بار بار سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹ دہرانے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا، بھارت کا جنگی جنون ایک جانب، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
بریفنگ کے دورن ترجمان دفتر خارجہ نے یہ شعر بھی پڑھا کہ
سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے یہ بھی کہا کہ بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ثبوت ہے کہ کون دہشت گردی کر رہا ہے۔








