counter easy hit

ٹی 20 طرز مزید مختصر،انگلینڈ کا100 بالز فارمیٹ متعارف کرنے کا فیصلہ

لندن:  انگلینڈ نے ٹوئنٹی 20 طرز کو مزید مختصر کرنے کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے 100 بالز فارمیٹ متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

T20 style more short, England's decision to introduce 100 ballsانگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2020 میں نئے مینز اور ویمنز 8 ٹیموں پر مشتمل ایونٹس کا آغاز ہونا ہے، اگرچہ پہلے اسے آئی پی ایل کی طرز پر ٹوئنٹی 20 لیگ قرار دیا گیا تھا۔ مگر اب اس میں فی ٹیم 100 بالز کا نیا فارمیٹ پیش کیا گیا جسے تمام اسٹیک ہولڈرز نے متفقہ طور پر سپورٹ کیا ہے۔ای سی بی کے چیف کمرشل آفیسر اور نئے ایونٹ کے ایم ڈی سنجے پٹیل نے کہا کہ یہ دراصل 100 بالز کرکٹ ہوگی جس میں 15 اوورز روایتی 6 بالز پر مشتمل ہوں گے، آخر میں 10 بالز کا ایک اوور ہوگا جومقابلے میں نئی سنسنی اور جوش و خروش پیدا کرے گا۔