counter easy hit

on

بس ملازمین کا سپشل بچوں پر تشدد، یس اردو نیوز ظلم کی داستان منظر عام پر لے آیا

بس ملازمین کا سپشل بچوں پر تشدد، یس اردو نیوز ظلم کی داستان منظر عام پر لے آیا

لاہور: خبر نشر ہونے کے بعد سرکاری سکول کا پرنسپل اور ملوث افراد معطل جبکہ پولیس نے حافظ عثمان اور اکرم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، خصوصی بچوں کی سکول بس میں کنڈکٹر اور عملے نے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، صوبائی وزیر خصوصی […]

سی پیک کے تحت چین کیساتھ صنعتوں کی منتقلی پر کام کررہے ہیں، احسن اقبال

سی پیک کے تحت چین کیساتھ صنعتوں کی منتقلی پر کام کررہے ہیں، احسن اقبال

واشنگٹن: وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان تعلقات بہترہوں گے جب کہ سیپیک کے تحت چین کے ساتھ صنعتوں کی منتقلی کے منصوبے پربھی کام کررہے ہیں۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کی ابھرتی معیشت سے متعلق فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا […]

آرمی چیف کو معیشت پر بات کرنے کا پورا حق ہے، خورشید شاہ

آرمی چیف کو معیشت پر بات کرنے کا پورا حق ہے، خورشید شاہ

سکھر: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سپہ سالار کو بھی حق ہے کہ معیشت پربات کرے جب کہ اداروں کا ٹکراؤ ریاست کیلئے خطرہ ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاست عبادت کا نام ہے،  سیاستدان کوشش کرے کہ لوگوں کے مسائل ختم نہ سہی […]

خیبر پختونخواہ کالجز میں پانچویں روز بھی اساتذہ کی ہڑتال، تعلیمی سرگرمیاں معطل

خیبر پختونخواہ کالجز میں پانچویں روز بھی اساتذہ کی ہڑتال، تعلیمی سرگرمیاں معطل

پشاور: خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کالجز میں اساتذہ کی ہڑتال آج پانچویں روز بھی جاری ہے اور ٹیچرز نے عمران خان کیرہائش گاہ کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت اور اساتذہ کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کالجز میں پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے آج […]

تحریک انصاف چیئرمین نیب کی تقرری پر اپنے موقف سے دستبردار

تحریک انصاف چیئرمین نیب کی تقرری پر اپنے موقف سے دستبردار

اسلام آباد: تحریک انصاف چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے 2016ء میں اپنائے گئے اپنے موقف سے دستبردار ہوگئی۔ پی ٹی آئی نے مجوزہ قومی احتساب کمیشن بل 2017 کی تقریباً تمام شقوں کے حوالے سے سفارشات کے مسودہ کو حتمی شکل دیدی ہے جو پارلیمانی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا […]

ہائیکورٹ طرز پر توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار ہے، الیکشن کمیشن

ہائیکورٹ طرز پر توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار ہے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا۔ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے جاری کردہ حکم کے مطابق جمعرات کو الیکشن کمیشن پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں ہونے والی سماعت […]

میری تمام تر توجہ فلم ’’ارتھ ٹو‘‘ پر مرکوز ہے، حمائمہ ملک

میری تمام تر توجہ فلم ’’ارتھ ٹو‘‘ پر مرکوز ہے، حمائمہ ملک

لاہور: اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ میری تمام ترتوجہ اپنی نئی پاکستانی فلم ’’ارتھ ٹو‘‘پرمرکوز ہے۔جب میں نے شوبز میں انٹری دی توسب سے پہلے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھتے ہوئے ریمپ پر کیٹ واک کی اور اس موقع پر بہترین رسپانس ملنے سے میری خوب حوصلہ افزائی ہوئی۔ ٹی وی کمرشلز کیے […]

جہانگیر ترین کی نااہلی کی درخواست پر سماعت آج پھر ہوگی

جہانگیر ترین کی نااہلی کی درخواست پر سماعت آج پھر ہوگی

جہانگیر ترین کی نااہلی کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت آج بھی جاری رہے گی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ حنیف عباسی کی درخواست سنے گا۔ کل کی سماعت میں بھی جہانگیر ترین کے الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں داخل گوشواروں میں تضاد پر سوالات کیے گئے۔ جہانگیر ترین […]

پیوٹن ترکمانستان کے صدر کی جانب سے کتے کا تحفہ ملنے پر خوش

پیوٹن ترکمانستان کے صدر کی جانب سے کتے کا تحفہ ملنے پر خوش

ماسکو: روسی صدر پیوٹن سالگرہ کے تحفے میں وسطی ایشیائی شیفرڈ نسل کا کتا ملنے پر خوش ہو گئے۔ روسی صدر پیوٹن سالگرہ کے تحفے میں وسطی ایشیائی شیفرڈ نسل کا کتا ملنے پر خوش ہو گئے۔ سوچی میں ملاقات کے دوران ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف نے روسی ہم منصب سے کہا کہ […]

سونم کپور فرمائشوں پر فلم سے محروم

سونم کپور فرمائشوں پر فلم سے محروم

ممبئی: اداکارہ کو فلم “سنو” کی پیشکش ہوئی، اداکارہ کی بڑھتی فرمائشوں نے انہیں فلم کی کاسٹ سے ہی نکلوا دیا۔ بالی ووڈ کی سٹائلش اداکارہ سونم کپور کی بڑھتی ہوئی فرمائشوں نے انہیں فلم کی کاسٹ سے ہی نکلوا دیا۔ اداکارہ کو فلمساز نکھل ایڈوانی کی فلم “سنو” کی پیشکش کی گئی، جس پر اداکارہ […]

بھارت کے شہر گوہاٹی میں آسٹریلوی ٹیم پر حملہ

بھارت کے شہر گوہاٹی میں آسٹریلوی ٹیم پر حملہ

گوہاٹی: آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد شائقین نے آسٹریلوی ٹیم کی بس پر پتھراؤ شروع کردیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ بھارت کے شہر گوہاٹی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی تو بھارتی شائقین سے ہوم گراؤنڈ پر اپنی ٹیم کی شکست برداشت نہ ہوئی اور […]

کراچی: شاہراہ فیصل پر شادی ہال کا سیکیورٹی گارڈ فائرنگ سے جاں بحق

کراچی: شاہراہ فیصل پر شادی ہال کا سیکیورٹی گارڈ فائرنگ سے جاں بحق

کراچی: پولیس نے ساتھی سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق واقع ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ شاہراہ فیصل پر لال قلعہ سے متصل شادی ہال کا سیکیورٹی گارڈ فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ واقع کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور مقتول کے ساتھی سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔ […]

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال تین روزہ دورے کے دوران امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر داخلہ عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں خطاب بھی کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ احسن اقبال […]

ربادا کی خوفناک بولنگ تاریخ پر نقوش چھوڑنے لگی

ربادا کی خوفناک بولنگ تاریخ پر نقوش چھوڑنے لگی

بلوم فونٹین: کاگیسو ربادا کی خوفناک بولنگ تاریخ پر بھی گہرے نقوش چھوڑنے لگی، ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں کم عمرترین بولر بن گئے۔ بنگلادیش کے خلاف بلوم فونٹین کی گرین وکٹ کا کاگیسو ربادا نے بھرپور استعمال کرتے ہوئے ایک ہی میچ میں 10 وکٹوں پر ہاتھ صاف کیا، انھوں […]

سلمان خان پر داؤد ابراہیم کے رشتے دار نے مقدمہ کردیا

سلمان خان پر داؤد ابراہیم کے رشتے دار نے مقدمہ کردیا

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے خلاف ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 11 میں شامل زبیر خان نے مقدمہ درجکرا دیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کا متنازعہ ترین شو بگ باس کا ہر سیزن اپنے ساتھ کچھ نئی اور متنازعہ کہانیاں لے کر آتا ہے، بگ باس میں شرکت کرنے والے تمام لوگ […]

کوئٹہ میں وین پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں وین پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ: کاسی روڈ پر نامعلوم افراد کی وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ شہر کے مصروف علاقے کاسی روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے وین کو نشانہ بنایا۔ وین میں سوار افراد ہزار گنجی سبزی منڈی جارہے تھے جب کہ  مسافروں میں ہزارہ برادری سے تعلق […]

ابوظبی ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی بیٹنگ

ابوظبی ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی بیٹنگ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظبی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل جاری ہے۔ سری لنکن ٹیم نے 254 رنز 3کھلاڑی آؤٹ  پر اپنی اننگز آگے بڑھائی۔ناٹ آؤٹ بیٹسمین کرونا رتنے 133 رنز اور چندی مل 49 رنز کے ساتھ میدان میں اترے۔ گزشتہ روز پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرےاور […]

حجاب نہ پہننے پر پابندی کے بعد ایرانی پلیئر امریکی ٹیم میں شامل

حجاب نہ پہننے پر پابندی کے بعد ایرانی پلیئر امریکی ٹیم میں شامل

واشنگٹن: 19 سالہ دورسا درخشانی شطرنج کے عالمی مقابلوں میں نئے ملک کی نمائندگی کریں گی حجاب نہ پہننے پر ایران میں پابندی کے بعد شطرنچ کی خاتون کھلاڑی امریکی ٹیم کا حصہ بن گئیں۔ 19 سالہ دورسا درخشانی نے جنوری میں جبرالٹر میں ایک ٹورنامنٹ کے دوران حجاب پہننے سے انکار کر دیا تھا جس […]

کراچی: خواتین پر حملے کرنیوالے ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو مل گیا

کراچی: خواتین پر حملے کرنیوالے ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو مل گیا

کراچی: ملزم کی گرفتاری کے لئے سی ٹی ڈی کی معاونت کریں، آئی جی نے اے سی ایل سی، اے وی سی سی اور سی آئی اے کو ہدایت جاری کر دی کراچی میں خواتین کو زخمی کرنے والے چاقو مار کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ آئی جی سندھ نے گرفتاری کا ٹاسک سی ٹی […]

چھرا مار حملہ آور کو پکڑنے کے لیے سوشل میڈیا پر عوام کے مشورے

چھرا مار حملہ آور کو پکڑنے کے لیے سوشل میڈیا پر عوام کے مشورے

کراچی: شہر میں جہاں خواتین پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم نے دہشت پھیلائی ہوئی ہے وہیں سوشل میڈیا پر بھی اسکے چرچے ہیں کوئی اسے سازش قرار دے رہا ہے تو کوئی اسے پکڑنے کے طریقے بتاکر عقلمندی کے ثبوت دے رہے ہیں۔ گلستان جوہرسمیت مختلف علاقوں میں تیز دھار آلے کی مدد سے ایک […]

وزیراعظم سے خورشید شاہ کی ملاقات، چیرمین نیب کی تقرری پر مشاورت

وزیراعظم سے خورشید شاہ کی ملاقات، چیرمین نیب کی تقرری پر مشاورت

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی جس کے دوران نئے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے […]

اسلام مخالف ہالی ووڈ فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی

اسلام مخالف ہالی ووڈ فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی

لاہور: فلم ”امریکن اساسنز” 28 ستمبر کو سنسر بورڈ میں پیش کی گئی تھی ، پینل نے اسے متنازع قرار دیتے ہوئے فل بورڈ کر دیا وفاقی حکومت نے اسلام مخالف ہالی ووڈ فلم “امریکن اساسنز” کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فلم کی نمائش کے حقوق […]

ختم نبوت کا حلف اٹھانے والوں پر انگلی اٹھانے کا اختیار کسی کو نہیں: احسن اقبال

ختم نبوت کا حلف اٹھانے والوں پر انگلی اٹھانے کا اختیار کسی کو نہیں: احسن اقبال

اسلام آباد: جہاد کا اعلان صرف ریاست کا حق ہے، سوشل میڈیا پر قتل کے فتوے دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی: وفاقی وزیر داخلہ کا اعلان وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جہاد کا اعلان صرف ریاست کا حق ہے، ختم نبوت کا حلف اٹھانے […]

پاکستان اور ویتنام آزاد تجارتی مذاکرات پر متفق

پاکستان اور ویتنام آزاد تجارتی مذاکرات پر متفق

اسلام آباد: پاکستان اور ویتنام مستقبل میں آزاد تجارتی معاہدہ کرنے کی غرض سے مذاکرات کے لیے ابتدائی فہرستوں کا تبادلہ کرنے پر متفق ہوگئے۔ پاکستان اورویتنام کے مشترکہ تجارتی کمیشن کا 2 روزہ اجلاس جمعرات کو ختم ہوگیا جس میں ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے) کے لیے ابتدائی فہرستوں کے تبادلہ پر اتفاق رائے ہوا، […]