counter easy hit

ختم نبوت کا حلف اٹھانے والوں پر انگلی اٹھانے کا اختیار کسی کو نہیں: احسن اقبال

اسلام آباد: جہاد کا اعلان صرف ریاست کا حق ہے، سوشل میڈیا پر قتل کے فتوے دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی: وفاقی وزیر داخلہ کا اعلان

Nobody is the option to lift finger on those who take oath of the end of prophecy. Ahsan Iqbalوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جہاد کا اعلان صرف ریاست کا حق ہے، ختم نبوت کا حلف اٹھانے والوں پر انگلی اٹھانے کا اختیار کسی کو نہیں۔ انہوں نے کہا مذہبی معاملات پر سیاست گھناؤنا جرم ہے، سوشل میڈیا پر قتل کے فتوے دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ احسن اقبال نے کہا جہاد کا فتویٰ محلے کی ہر مسجد سے جاری نہیں ہو سکتا، مذہبی قیادت آگے بڑھے اور ان رحجانات کی بیخ کنی کریں۔ انہوں نے کہا دشمن چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑائیں، داخلی سلامتی کو جو خطرات لاحق ہیں ان سے جان چھڑانا ہوگی۔