counter easy hit

اسلام مخالف ہالی ووڈ فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی

لاہور: فلم ”امریکن اساسنز” 28 ستمبر کو سنسر بورڈ میں پیش کی گئی تھی ، پینل نے اسے متنازع قرار دیتے ہوئے فل بورڈ کر دیا

Banned on display of anti-Islam hollywood film in Pakistanوفاقی حکومت نے اسلام مخالف ہالی ووڈ فلم “امریکن اساسنز” کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فلم کی نمائش کے حقوق فلم امپورٹر کمپنی این اے سی نے حاصل کئے ہیں۔  فلم 28 ستمبر کو مرکزی فلم سنسر بورڈ میں پیش کی گئی تھی تاہم سنسر بورڈ کے پینل نے اسے متنازع قرار دیتے ہوئے فل بورڈ کر دیا جس پر امپورٹر کی درخواست پر فلم کیلئے فل بورڈ بلایا گیا لیکن اس نے بھی اسے مسترد کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فلم میں مسلمانوں کو دہشتگرد بنا کر پیش کیا گیا ہے اس کے علاوہ اس میں گستاخانہ مواد بھی ہے۔