counter easy hit

حجاب نہ پہننے پر پابندی کے بعد ایرانی پلیئر امریکی ٹیم میں شامل

واشنگٹن: 19 سالہ دورسا درخشانی شطرنج کے عالمی مقابلوں میں نئے ملک کی نمائندگی کریں گی

After the ban on wearing hijab, the Iranian player joined the US teamحجاب نہ پہننے پر ایران میں پابندی کے بعد شطرنچ کی خاتون کھلاڑی امریکی ٹیم کا حصہ بن گئیں۔ 19 سالہ دورسا درخشانی نے جنوری میں جبرالٹر میں ایک ٹورنامنٹ کے دوران حجاب پہننے سے انکار کر دیا تھا جس کے باعث ایرانی چیس فیڈریشن نے انہیں معطل کر دیا تھا۔ وہ پابندی کے بعد ایران چھوڑ کر امریکا چلی گئی تھیں اور وہاں کی ایک یونی ورسٹی میں داخلہ لے لیا۔

امریکی چیس فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے تحت دورسا درخشانی عالمی مقابلوں میں امریکا کی نمائندگی کرنے کی اہل ہو گئی ہیں۔