counter easy hit

کوئٹہ میں وین پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ: کاسی روڈ پر نامعلوم افراد کی وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

5 people killed from firing on van in Quettaپولیس کے مطابق واقعہ شہر کے مصروف علاقے کاسی روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے وین کو نشانہ بنایا۔ وین میں سوار افراد ہزار گنجی سبزی منڈی جارہے تھے جب کہ  مسافروں میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی وین کاسی روڈ پر پہنچی تو پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے بس پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں  3 ہزارہ برادری کے افراد بھی شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ایمبولینسوں کے ذریعےاسپتال منتقل کر دیا جہاں مرنے والوں کی شناخت حاجی محمد، صالح محمد، خادم حسین، سید سرور  اور محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جب کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں۔ پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش کے لیے اطراف کے علاقے میں ناکہ بندی کرلی ہے۔