گوہاٹی: آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد شائقین نے آسٹریلوی ٹیم کی بس پر پتھراؤ شروع کردیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

آسٹریلوی ٹیم کے اوپننگ بلے باز اورین فنچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بس کی تصویر بھی شیئر کی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل جاتے ہوئے کسی نے ہماری بس پر پتھراؤ کیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دورہ بنگلادیش میں بھی آسٹریلوی ٹیم کی بس پر پتھراؤ کیا گیا تھا جسے بعد ازاں بنگلادیشی حکام نے بچوں کی شرارت قرار دیا تھا اور ساتھ ہی آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا تھا۔









