counter easy hit

National

امریکی دھمکیاں، پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

امریکی دھمکیاں، پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد کی صورتحال پر غور کےلیے پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کااہم اجلاس آج ہوگا۔ ٹرمپ کے حالیہ بیان اور پاکستان کےجوابی بیانیے پرتفصیلی غور کیاجائےگا۔اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہناہےکہ وزیرخارجہ خواجہ […]

وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق

وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق

وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ، ہزاروں جانوں کی قربانی اوراربوں ڈالرز کےمالی نقصانات کےباوجود پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو قابل افسوس قرار دیدیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان الزامات اور پاکستان کی جوابی حکمت عملی […]

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، پارلیمانی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، پارلیمانی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حکمت عملی طے کرنے کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پارلیمانی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیا جائے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ، وزیر داخلہ احسن اقبال […]

وزیراعظم نے قومی سلامتی کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا

وزیراعظم نے قومی سلامتی کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس بدھ کو طلب کرلیاہے،قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کےتازہ بیان پر غور اور جوابی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔اعلی سطح ذرائع کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی دھمکی آمیز ٹوئٹ کےبعد کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کااہم اجلاس بدھ کو وزیراعظم ہاوس […]

سچن ٹنڈولکر کو راجیہ سبھا میں بولنے نہیں دیا گیا

سچن ٹنڈولکر کو راجیہ سبھا میں بولنے نہیں دیا گیا

کرکٹ کے میدان میں حریف بولرز کو اپنی بیٹنگ سے خاموش کرانے والے بھارتی اسٹار بلے باز راجیہ سبھا میں اپنے ڈیبیو اجلاس میں خاموش کھڑے رہ گئے، اپوزیشن نے انہیں بولنے نہیں دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے کرکٹ اسٹار اور رکن پارلیمنٹ سچن ٹنڈولکر ایوان بالا میں اپنی پہلی تقریرمیں بھارت میں کھیلوں […]

دہشت گردی کے خاتمے اور باہمی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے پاکستان ،ایران ،چین ،روس،افغانستان اور تر کی کے سپیکروں کی کانفرنس کا 23سے 25دسمبر تک اسلا م آباد میں انعقاد

دہشت گردی کے خاتمے اور باہمی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے پاکستان ،ایران ،چین ،روس،افغانستان اور تر کی کے سپیکروں کی کانفرنس کا 23سے 25دسمبر تک اسلا م آباد میں انعقاد

  اسلا م آباد(اصغر علی مبارک) خطے میں امن وخوشحالی ،باہمی رابطوں کو فروغ دینے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پارلیمانی تعاون میں اضافے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی میزبانی میں 23سے 25دسمبر 2017ء تک 3روزہ سپیکرز کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے جس میں پاکستان سمیت […]

پہلی بار سیاست میں مایوس ہوا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی

پہلی بار سیاست میں مایوس ہوا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کہتے ہیں کہ ناامیدی اور مایوسی گناہ ہے لیکن میں پہلی بار سیاست میں مایوس ہوا ہوں۔ملک میں جاری تناوٴ کی صورتحال پر اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں بھی اس ملک میں رہنا […]

فاٹا اصلاحات بل:اپوزیشن کا آج بھی قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

فاٹا اصلاحات بل:اپوزیشن کا آج بھی قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

 فاٹا اصلاحات بل پر حکومت اپوزیشن ڈیڈلاک ختم نہیں ہوسکا، اپوزیشن آج بھی قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کرگئی۔فاٹا کے انضمام یا الگ صوبہ سے متعلق قومی اسمبلی کےاجلاس میں آج بھی گرما گرمی ہوئی، خورشید شاہ سمیت اپوزیشن اراکین نے ایوان سے آج بھی واک آؤٹ کیا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی […]

کیویز کے دیس روانگی سے قبل قومی کھلاڑیوں کی فٹنس جانچی جائیگی

کیویز کے دیس روانگی سے قبل قومی کھلاڑیوں کی فٹنس جانچی جائیگی

لاہور: کیویز کے دیس روانگی سے قبل فٹنس جانچی جائیگی جب کہ مقامی عملہ ہی ٹیسٹ کے نتائج مرتب کرے گا۔ رواں سال چیمپئنز ٹرافی سے قبل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے تھے، تیاریوں کیلیے قبل ازوقت انگلینڈ میں ڈیرے ڈالنے والے اسکواڈ کے تربیتی کیمپ میں عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں […]

امریکی صدر نے نیشنل کرسمس ٹری روشن کردیا

امریکی صدر نے نیشنل کرسمس ٹری روشن کردیا

امریکا میں ان دنوں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے اہلِ خانہ کے ہمراہ نیشنل کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ امریکی میں 95ویں سالانہ نیشنل کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریب وائٹ ہاؤس کے قریب ہی منعقد کی گئی جس کے دوران صدرٹرمپ نے […]

گیس چوری سے قومی خزانے کو 9 ارب روپے نقصان کا انکشاف

گیس چوری سے قومی خزانے کو 9 ارب روپے نقصان کا انکشاف

اسلام آباد: پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی میں گیس چوری کی وجہ سے قومی خزانے کو 8 ارب 88 کروڑروپے سے زائدکے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ حکام نے انکشاف کیاہے کہ سینجوڑو منصوبے میں خلاف قانون 25 کروڑ روپے کی لاگت سے 6 کنوؤں کا 95 کروڑ روپے سے زائد کاٹھیکہ دیاگیا، 1999 سے کراچی […]

پاکستان کا قومی کھیل، قومی بے حسی کا شکار

پاکستان کا قومی کھیل، قومی بے حسی کا شکار

سیانے کہتے ہیں کہ جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں اس کے اسپتال ویران ہوتے ہیں؛ لیکن بد قسمتی سے ہم الٹی سمت بھاگ رہے ہیں۔ ہمارے ملک میں ایک طرف تو بڑھتے ہوئے امراض اور مریضوں کےلیے جدید اسپتال کھمبیوں کی طرح اگ رہے ہیں لیکن دوسری طرف ہمارے ملک میں […]

نیشنل ہائی وے پر حادثہ، دو بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق

نیشنل ہائی وے پر حادثہ، دو بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق

حیدر آباد: ہالہ کے قریب نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میں دو بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق ہالہ کے قریب کھنڈو کے مقام پر نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار کار نے دو بھائیوں 25 سالہ صادق بروہی اور 11 سالہ اصغر بروہی […]

قومی اسمبلی: اوور بلنگ پر عملہ کو 3 سال سزا، ترمیمی بل منظور

قومی اسمبلی: اوور بلنگ پر عملہ کو 3 سال سزا، ترمیمی بل منظور

اسلام آباد: اپوزیشن کی جماعتوں کی مخالفت پر حکومت کو سرچارج لگانے کا اختیار دینے والی شق کو کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی نے برقی توانائی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کو منضبط کرنے کے (ترمیمی) بل 2017 کی منظوری دیدی۔ مذکورہ بل کے تحت اوور بلنگ کے ذمہ دار عملہ کو […]

پی آئی اے: ایک عظیم قومی اثاثے کا عروج و زوال

پی آئی اے: ایک عظیم قومی اثاثے کا عروج و زوال

چند دن پہلے حکومت کی طرف سے قومی ایئرلائن، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو 13.6 ارب روپے کے بیل آؤٹ پیکیج دینے کے اعلان نے ماضی کے اس عظیم قومی اثاثے کو وقتی سہارا تو دے دیا لیکن سوال یہ ہے کہ آخر کب تک پی آئی اے کو قومی خزانے سے اربوں روپے کے […]

ایشیا انٹرنیشنل ڈیفنسیو پسٹل کپ میں 2 قومی کمانڈوز کی تیسری پوزیشن

ایشیا انٹرنیشنل ڈیفنسیو پسٹل کپ میں 2 قومی کمانڈوز کی تیسری پوزیشن

کراچی: پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے دوکمانڈوز نے ایشیا انٹرنیشنل ڈیفنسیو پسٹل ایسوسی ایشن کپ کی کیٹیگریز میں تیسری پوزیشنز حاصل کرلیں۔ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والے ان مقابلوں میں ایشیا کے 10 ممالک سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔ مقابلوں […]

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی مستعفی

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی مستعفی

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے استعفا دے دیا، اسپیکر ایاز صادق نے استعفےکی تصدیق کے لیے علی رضا عابدی کو بدھ کی شام 4 بجے بلالیا۔ علی رضا عابدی کا کہنا ہے کہ سیاسی اور ذاتی وجوہات کی بنا پرقومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑ رہے ہیں، ان کے […]

ایاز صادق کی نواز شریف کوپارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس پر بریفنگ

ایاز صادق کی نواز شریف کوپارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس پر بریفنگ

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی ۔ سردار ایاز صادق نئی حلقہ بندیوں کے لیے آئینی ترمیمی بل پرمنعقدہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے میاں منیر […]

احمد شہزاد کو قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے کا اصولی فیصلہ

احمد شہزاد کو قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے کا اصولی فیصلہ

لاہور: ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کی خراب فارم اور مسلسل ناکامی کے بعد انہیں قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور وہ آئندہ مہم جوئی کے دوران پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو تجویز دی ہے کہ وہ […]

4 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کیلیے 16 رکنی قومی ٹیم آسٹریلیا روانہ

4 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کیلیے 16 رکنی قومی ٹیم آسٹریلیا روانہ

کراچی: آسٹریلیا میں شیڈول چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے 16 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم گزشتہ روز آسٹریلیا روانہ ہوگئی۔ قومی ٹیم نے اتوار کی صبح عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں آخری پریکٹس سیشن کیا جس میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس اور اسکلز ڈیولپمنٹ پر کام کیا گیا۔ ہیڈ کوچ اولمپئن فرحت خان کا کہنا […]

ایازصادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا

ایازصادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس پیرکو اسپیکر ایازصادق کی سربراہی میں ہو گا،اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں پر آئینی ترمیمی بل2017 منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ پیر کی شام 4 بجے ہونے والے اجلاس میںوفاقی وزیر قانون ایاز صادق نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم 2017منظوری کے لیے پیش کریں گے۔اجلاس میں رکن […]

آئین میں قومی حکومت کی گنجائش نہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

آئین میں قومی حکومت کی گنجائش نہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

صوابی: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جے یوآئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آئین میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جس پارلیمنٹ نے 1974 میں متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کیلیے قرارداد پاس کی تھی اسی پارلیمنٹ میں39 سال […]

نیشنل بینک کو 9 ماہ میں 14.7 ارب کا منافع

نیشنل بینک کو 9 ماہ میں 14.7 ارب کا منافع

کراچی: نیشنل بینک کو رواں سال کے ابتدائی9 ماہ کے دوران 9.6 فیصد اضافے سے 14.7 ارب روپے کا خالص منافع ہواہے۔ رواں سال کے ابتدائی9 ماہ کے دوران 9.6 فیصد اضافے سے نیشنل بینک کو 14.7 ارب روپے کے خالص منافع ہوا ہے جس کے نتیجے میں فی حصص آمدنی6.91 روپے ہوگئی جو گزشتہ مالی […]

عثمان شنواری ان فٹ ہوگئے، قومی ٹیم میں 3 بڑی تبدیلوں کا امکان

عثمان شنواری ان فٹ ہوگئے، قومی ٹیم میں 3 بڑی تبدیلوں کا امکان

لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان لیفٹ آرم پیسر عثمان شنواری ان فٹ ہو گئے جس کے نتیجے میں آج ٹی 20 میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ لاہور میں ہونے والے پاکستان سری لنکا تیسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم میں تین بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ٹیم کے اہم کھلاڑی عثمان […]