counter easy hit

احمد شہزاد کو قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے کا اصولی فیصلہ

لاہور: ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کی خراب فارم اور مسلسل ناکامی کے بعد انہیں قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور وہ آئندہ مہم جوئی کے دوران پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

Principal decision to dropped Ahmed Shehzad from national teamذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو تجویز دی ہے کہ وہ مستقبل قریب میں عامر یامین اور محمد نواز کو مواقع دیں تاکہ ان میں موجود صلاحیت کا اندازہ ہو سکے۔ حالیہ عرصے میں واجبی سی کارکردگی کے مالک احمد شہزاد کو پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی ریلیز کردیا ہے اور ان کے پاس اس وقت کوئی فرنچائز نہیں ہے۔ تاہم وہ پر امید ہیں کہ 12 نومبر کو ڈرافٹ میں کوئی فرنچائزان کی خدمات حاصل کر لے گی۔