counter easy hit

امریکی صدر نے نیشنل کرسمس ٹری روشن کردیا

امریکا میں ان دنوں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے اہلِ خانہ کے ہمراہ نیشنل کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

The American president alight the National christmas treeامریکی میں 95ویں سالانہ نیشنل کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریب وائٹ ہاؤس کے قریب ہی منعقد کی گئی جس کے دوران صدرٹرمپ نے قمقموں سے مزین کرسمس ٹری خاتونِ اول میلانیا کے ساتھ مل کر روشن کیا اور امریکی عوام کو کرسمس کے علاوہ سالِ نو کی آمد کی مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں کئی نامور گلوکاروں نے شاندار پرفارمنس دی جس پر ٹرمپ اور میلانیا سمیت تمام مہمان بھی جھوم اُٹھے۔ اس موقع پر اسٹیج کو سرخ پھولوں، تحائف اوراور ننھے کرسمس ٹریز سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جبکہ سرخ لباس اور سرخ کوٹ میں میلانیا بھی تقریب میں مرکزِ نگاہ بنی رہیں۔