counter easy hit

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، پارلیمانی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

NATIONAL, SECURITY, MEETING, HELD, IN, ISLAMABAD, DECIDED, TO, TAKE, INTO, CONFIDENCE, WHOLE, PARLIAMENTARY, LEADERSHIPپاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حکمت عملی طے کرنے کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پارلیمانی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیا جائے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ، وزیر داخلہ احسن اقبال ، وزیر دفاع خرم دستگیر،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی زبیرمحمود حیات ، مسلح افواج کے سربراہان اور امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری و دیگر نے شرکت کی ۔

امریکی صدر کی دھمکی پر پاکستان کا ردعمل اور حکمت عملی طے کرنے کے لئے سول اور عسکری قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی ، 3 گھنٹے طویل اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل جنگ لڑی ہے۔اس موقع پر کہا گیا کہ پاکستان نے تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی اور خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان نے بھرپور اقدامات کئے ۔اجلاس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجاری اپنے بیان میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کو 15 سال میں 33 ارب ڈالر دینے کا حوالہ دیا ۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ چاہیں تو پاکستانی خرچ پر کسی امریکی فرم سے33 ارب ڈالرز کا آڈٹ کرالیں، پتا چل جائے گا کون سچ بول رہا ہے ، کون دھوکا دے رہا ہے ۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ امریکا کو سمجھنا چاہیے کہ منفی بیان بازی سے کچھ نہیں ہوگا، ٹرمپ صرف ڈالرز کی زبان سمجھتے ہیں۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے نہ صرف اپنی سہولیات فراہم کیں بلکہ اس کے بدلے کوئی معاوضہ بھی نہیں لیا، کیونکہ ہم دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہیں۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website