counter easy hit

وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق

FEDERAL, CABINET, ENDORSED, DECISION, OF, NATIONAL, SECURITY, COUNCIL, MEETING,وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ، ہزاروں جانوں کی قربانی اوراربوں ڈالرز کےمالی نقصانات کےباوجود پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو قابل افسوس قرار دیدیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان الزامات اور پاکستان کی جوابی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا ۔کابینہ نے امریکی صدر کے حالیہ بیان کو دونوں ممالک کے تعلقات کے لئے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ ہزاروں جانوں کی قربانی کےباوجود بے بنیاد الزامات قابل افسوس ہیں،عالمی سطح پربھی پاکستان کی قربانیوں کو سراہاگیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ موجودہ حالات میں سول اورملٹری قیادت ایک پیج پر ہے ، امریکا کے امداد بند کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، پاکستان کے پاس بھی کئی آپشن موجود ہیں۔ان کا مزید کہناتھاکہ اب بھی دہشت گردی کےخاتمے اور افغانستان میں امن کےلیے پرعزم ہیں، ماضی میں جو ہوا غلط ہوا، آمر پرویز مشرف نے ملک کے ساتھ بہت برا کیا، پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے بھاری نقصانات اٹھائے۔

خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے اپنے اور خطے کےامن کےلیے بڑے اقدامات اٹھائے جنہیں سراہانہیں جارہا۔وزیرخارجہ نےکہاکہ وہ جمعرات کو پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی میں پارلیمانی لیڈرز کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website