counter easy hit

نیشنل بینک کو 9 ماہ میں 14.7 ارب کا منافع

کراچی: نیشنل بینک کو رواں سال کے ابتدائی9 ماہ کے دوران 9.6 فیصد اضافے سے 14.7 ارب روپے کا خالص منافع ہواہے۔

National Bank benefits 14.7 billion in nine monthsرواں سال کے ابتدائی9 ماہ کے دوران 9.6 فیصد اضافے سے نیشنل بینک کو 14.7 ارب روپے کے خالص منافع ہوا ہے جس کے نتیجے میں فی حصص آمدنی6.91 روپے ہوگئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں 6.31 روپے فی حصص تھی۔ اس دوران بینک آپریٹنگ آمدنی 61.3 ارب روپے رہی جبکہ سودی آمدنی 2.4 فیصد کمی سے 38.3 ارب روپے رہی۔ غیرسودی آمدنی 10فیصد بڑھ کر 23 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ بینک کی بیلنس شیٹ دسمبر2016 کے مقابلے میں 2.22 ٹریلین روپے ہوگئی۔ واضح رہے کہ بینک ڈپازٹس گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 18.9فیصد اضافے سے 1684 اعشاریہ 8 ارب روپے اور ایڈوانسز 8.2 فیصد کے اضافے سے 797 اعشاریہ 4 ارب روپے تک پہنچ گئے۔