counter easy hit

ایازصادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس پیرکو اسپیکر ایازصادق کی سربراہی میں ہو گا،اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں پر آئینی ترمیمی بل2017 منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Speaker, National, Assembly, Ayaz, Sadiq, will, preside, the, NA, session, today

Speaker, National, Assembly, Ayaz, Sadiq, will, preside, the, NA, session, today

پیر کی شام 4 بجے ہونے والے اجلاس میںوفاقی وزیر قانون ایاز صادق نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم 2017منظوری کے لیے پیش کریں گے۔اجلاس میں رکن اسمبلی خالدہ منصور اور شہناز سلیم کی طرف سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی سیکٹروں ایف فائیو اور ایف سیکس میں غیر معیاری اور آلودہ پانی کی دستیابی اور ناکارہ ہفلٹریشن پلانٹس کے حوالے سے جمع کروائے گئے توجہ دلاو نوٹس پر بحث کی جائے گی۔وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل شہید ذولفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ترمیمی بل 2017 بھی منظوری کے لیے پیش کریں گے جبکہ قومی ائیر لائین پی آئی اے کی امریکہ کے لیے معطل فلائیٹ آپریشن بھی بحث کی جائے گی ۔

پی آئی اے کے حوالے سے اپوزیشن اراکین سید نوید قمر،نوید قمر، غلام مرتضی شاہ، شازیہ مری اور اعجاز جھاکھرانی نے توجہ دلاو نوٹس جمع کر وا رکھا ہے۔اس دوران صدر مملکت ممنون حسین کے رواں سال جون میں ہونے والے پارلیمنٹ سے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بھی بحث کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website