counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

یورپی یونین نے برطانیہ کی یونین سے علیحدگی کیلئے گائیڈ لائنز کی منظوری دیدی

یورپی یونین نے برطانیہ کی یونین سے علیحدگی کیلئے گائیڈ لائنز کی منظوری دیدی

برسلز: یورپی یونین میں شامل 27 ممالک کے سربراہان نے برطانیہ کی یونین سے علیحدگی کے لئے گائیڈلائنز کی منظوری دے دی۔ جرمنی کے دارالحکومت برسلز میں یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کی زیرصدارت برطانیہ کی یونین سے علیحدگی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں برطانیہ کے علاوہ تمام ممبر ممالک کے سربراہان نے […]

ترکی نے ’’وکی پیڈیا‘‘ بلاک کر دی

ترکی نے ’’وکی پیڈیا‘‘ بلاک کر دی

ترک حکام نے کوئی بھی وجہ بتائے بغیر ملک میں معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا بلاک کردی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک حکام نے معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا غیر معینہ مدت تک کے لئے بلاک کردی جب کہ اس حوالے سے کوئی وجوہات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔ حکام کا مختصربیان میں کہنا […]

صدراتی الیکش تازہ ترین ۔ میری یا ماکروں

صدراتی الیکش تازہ ترین ۔ میری یا ماکروں

پیر( اے کے راؤ ) 7 مئی کو ہونے والے “میری یا ماکروں ” صدارتی دنگل میں میری لاپن نے6 پواینٹ بڑھائے ہیں جمعہ شام کو آخری رائے عامہ میں میری 41 اور ماکروں 59 پرسنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ فرانس کے سیاسی دانشوروں کے ویژن کے مطابق اب تک 80 فیصد فرنچ فیصلہ […]

جرمنی میں مشال خان کے قتل کے خلاف مظاہرہ

جرمنی میں مشال خان کے قتل کے خلاف مظاہرہ

جرمنی کے دارالحکومت برلن کے پوسٹڈامر پلاٹز پر نوجوان پاکستانی طالب علم مشال خان کے قتل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جبکہ اس کی یاد میں چراغاں بھی کیا گیا۔ پاکستانی سول سوسائٹی کی سرگرم تنظیم ’کرٹکل پاکستان‘ کی جانب سے مشال خان کی یاد میں چراغاں اور مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے […]

ڈاکٹر علامہ اقبال کی 79ویں برسی فرانس میں منائی گی

ڈاکٹر علامہ اقبال کی 79ویں برسی فرانس میں منائی گی

پاکستان کے قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی 79ویں برسی کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان، فرانس نے علامہ اقبال کے مکالے ”اسلام میں مذہبی افکار کی تعمیر نو“ کے موضوع پر ایک کانفرنس الجزائر سنٹر کے تعاون سے پیرس فرانس میں گذشتہ روز منعقد کی۔ اس موقع پر جناب کریم افراک جوکہ فرانس […]

پاکستان سماجی شعبے کی ترقی کیلئے ایک وسیع البنیاد پروگرام پر کام کر رہا ہے

پاکستان سماجی شعبے کی ترقی کیلئے ایک وسیع البنیاد پروگرام پر کام کر رہا ہے

حکومت پاکستان عوام کی سماجی ترقی اور ان کو بااختیار بنانے کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے اور سماجی شعبے کی ترقی کیلئے ایک وسیع البنیاد پروگرام پر کام کر رہی ہے۔ یہ بات جناب حسیب اطہر، سیکرٹری، وزارت تعلیم پاکستان نے پیرس فرانس میں ہونے والے یونیسکوکے ایگزیگٹیو بورڈ کے 201ویں اجلاس میں ملکی […]

انڈونیشیا کے معروف قاری تلاوتِ قرآن پاک کے دوران انتقال کرگئے

انڈونیشیا کے معروف قاری تلاوتِ قرآن پاک کے دوران انتقال کرگئے

جکارتہ: انڈونیشیا کے معروف قاری الشیخ جعفر عبدالرحمان تقریب میں سورۃ الملک کی تلاوت کے دوران اچانک حرکت قلب بند ہو جانے پرانتقال کرگئے۔ انڈونیشیا کے معروف قاری الشیخ جعفر عبدالرحمان سرکاری تقریب میں شریک تھے جہاں انہیں تلاوت قرآن پاک کی دعوت دی گئی۔ قاری جعفر نے سورۃ ملک کی تلاوت شروع کی تو موت […]

جرمنی میں سرکاری ملازم خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی

جرمنی میں سرکاری ملازم خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی

برلن: جرمنی میں ایک نیا قانون منظور کیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری ملازم خواتین کو اوقاتِ ملازمت کے دوران اپنا چہرہ نقاب سے ڈھکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جرمنی کے ایوانِ زیریں (لوئر ہاؤس) سے منظوری کے بعد اب یہ قانون حتمی منظوری کےلیے ایوانِ بالا (اپر ہاؤس) میں پیش کیا جائے گا اور […]

مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا کی بندش پر بھارتی صحافی بھی بول پڑے

مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا کی بندش پر بھارتی صحافی بھی بول پڑے

نئی دلی: مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا کی بندش پر بھارت کے اپنے ہی میڈیا نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا کی بندش پر بھارتی صحافی بھی اپنی حکومت کے خلاف بول اٹھے اور مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ معلومات تک […]

برطانیہ نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ایٹمی آبدوز تیار کرلی

برطانیہ نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ایٹمی آبدوز تیار کرلی

لندن: برطانوی بحریہ نے اپنی تاریخ کی جدید ترین اور سب سے بڑی ایٹمی آبدوز ’’ایچ ایم ایس آڈیشیئس‘‘ سمندر میں اتارنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ ’’ایچ ایم ایس آڈیشیئس‘‘ نامی یہ برطانوی ایٹمی آبدوز ’’ایسٹیوٹ کلاس‘‘ سے تعلق رکھنے والی چوتھی آبدوز ہے جبکہ انہیں تیار کرنے کا ٹھیکہ ’’بی اے ای سسٹمز‘‘ کے […]

شمالی کوریا: فوجی پریڈ میں اسلحہ کی نمائش، امریکا پر ہیبت طاری

شمالی کوریا: فوجی پریڈ میں اسلحہ کی نمائش، امریکا پر ہیبت طاری

امریکا پرشمالی کوریا میں فوجی پریڈ کے دوران اسلحہ کی نمائش کی ہیبت طاری ہے۔ امریکی ماہردفاع نے بعض میزائلوں کو نقلی اور کھلونا ہتھیار قرار دے دیا، امریکی صدر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر بڑا تنازع ہوسکتا ہے۔ پندرہ اپریل کو شمالی کوریا میں ہونے والی […]

شمالی کوریا سے ’بڑی جنگ‘ کا خطرہ ہے، ٹرمپ

شمالی کوریا سے ’بڑی جنگ‘ کا خطرہ ہے، ٹرمپ

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا اپنے میزائل اور جوہری پروگرام سے باز نہ آیا تو اس کے ساتھ ’ایک بڑی جنگ‘ بھی چھڑسکتی ہے لیکن وہ اس معاملے کو سفارتی سطح پر حل کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو […]

پاک ایران سرحد پر مسلح باغیوں سے جھڑپیں، 10 ایرانی اہلکار شہید

پاک ایران سرحد پر مسلح باغیوں سے جھڑپیں، 10 ایرانی اہلکار شہید

پاک ایران سرحد پر مسلح باغیوں سے جھڑپوں میں ایرانی بارڈر سیکورٹی فورس کے دس اہلکار شہید ہوگئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی بارڈرسیکورٹی فورس اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں صوبہ سیستان بلوچستان میں ہوئیں، واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ سیستان بلوچستان صوبے میں جولائی دو ہزار چھ […]

مقبوضہ کشمیر: دختران ملت کی چیئر پرسن آسیہ اندرابی گرفتار

مقبوضہ کشمیر: دختران ملت کی چیئر پرسن آسیہ اندرابی گرفتار

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سیکورٹی فورسزنے دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو گرفتارکرلیا۔ دختران ملت کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ آسیہ اندرابی کو گزشتہ شب سرینگر کے علاقے سورا میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایس ایچ او سورا نے پولیس کی نفری […]

مقبوضہ کشمیر: کپواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ،5 فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر: کپواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ،5 فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں 5 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آج صبح کپواڑہ میں پنج گاؤں کے علاقے چوکیبال میں واقع بھارتی فوجی کیمپ پر کیا گیا جس میں بھارتی فوج کے 2 افسران سمیت 5 فوجی ہلاک جبکہ متعدد فوجی […]

سعودی عرب: جازان میں تیل کی تنصیب پر حملے کی کوشش ناکام

سعودی عرب: جازان میں تیل کی تنصیب پر حملے کی کوشش ناکام

سعودی عرب میں تیل کی ایک تنصیب پر ممکنہ دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ یمن سے آنے والی دھماکا خیزمواد سے بھری کشتی تباہ کردی گئی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی فورسزنے دھماکا خیز مواد سے بھری ایک کشتی پکڑی گئی ہے، جو یمن کی طرف سے سعودی عرب […]

ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورس اور باغیوں میں جھڑپ، 8 اہلکار ہلاک

ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورس اور باغیوں میں جھڑپ، 8 اہلکار ہلاک

پاک ایران سرحد پر مسلح باغیوں سے جھڑپوں میں ایرانی بارڈر سکیورٹی فورس کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورس اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں صوبہ سیستان بلوچستان میں ہوئیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ سیستان بلوچستان صوبے میں جولائی 2016 […]

عوام اور کارپوریٹ ٹیکس پر ٹرمپ نے نئی تجاویز پیش کر دیں

عوام اور کارپوریٹ ٹیکس پر ٹرمپ نے نئی تجاویز پیش کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے عوام اور کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کی تجاویز پیش کردیں ہیں۔ وائٹ ہاوس سے جاری ٹیکس پلان سمری کے مطابق امریکی صدر نے بریکٹ 7 سے 3 تک کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے بچے اور ڈیپینڈنٹ رکھنے والےخاندانوں کیلئے ٹیکس ریلیف کی تجویز دی ہے۔ گھرکی ملکیت اور چیریٹی کے […]

امریکا نے جنوبی کوریا میں متنازعہ میزائل نظام نصب کرنا شروع کردیا

امریکا نے جنوبی کوریا میں متنازعہ میزائل نظام نصب کرنا شروع کردیا

سیئول: امریکا نے جنوبی کوریا میں اپنے متنازعہ میزائل ڈیفنس سسٹم ’’تھاڈ‘‘ کی تنصیب شروع کردی ہے جس پر چین نے شدید احتجاج کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ’’تھاڈ‘‘ درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس سال کے اختتام تک پوری طرح […]

بھارت نے پھر کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی مانگ لی

بھارت نے پھر کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی مانگ لی

بھارت نے ایک مرتبہ پھر کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی مانگ لی۔ بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والانے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی، سیکرٹری خارجہ نے پاکستانی موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا،اس نےجاسوسی، دہشت گردی اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کا اعتراف کیا۔ انہوں […]

امریکی عدالت نے ٹرمپ کا ایک اور حکم نامہ معطل کردیا

امریکی عدالت نے ٹرمپ کا ایک اور حکم نامہ معطل کردیا

سان فرانسسکو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالتی محاذ پر ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ سان فرانسسکو میں فیڈرل کورٹ نے غیر ملکی تارکینِ وطن سے رعایت برتنے والے شہروں کے خلاف پابندیوں کا نیا صدارتی حکم نامہ معطل کردیا ہے۔ امریکا میں تقریباً 200 شہروں اور علاقوں کو ’’سینکچوئری سٹیز‘‘ کہا جاتا […]

اسرائیل میں پہلی مسلم خاتون جج کی تقرری

اسرائیل میں پہلی مسلم خاتون جج کی تقرری

تل ابیب: اسرائیل کی شرعی عدالت میں پہلی بار ایک مسلمان عرب خاتون ھنا خطیب کو جج مقرر کردیا گیا ہے۔ یہ تقرری ججوں کی ایک کمیٹی کی جانب سے سفارشات کی روشنی میں کی گئی ہے جبکہ اسرائیلی وزیر انصاف ایلیت شاکید کے مطابق ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک مسلمان عرب خاتون کو […]