counter easy hit

Mishal

مشال خان کا چہلم آج صوابی میں ہو گا

مشال خان کا چہلم آج صوابی میں ہو گا

مردان یونیو رسٹی کے طالب علم مشال خان کا چہلم آج صوابی میں ان کے آبائی علاقے زیدہ میں ہوگا۔ مشال خان کے چہلم پر قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور تعزیتی جلسہ ہو گا جس میں سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی کےارکان شرکت کریں گے۔ 13 اپریل کومردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشال خان […]

مشال خان قتل کیس میں جے آئی ٹی قانون کے تمام تقاضے پورے کرے، سپریم کورٹ

مشال خان قتل کیس میں جے آئی ٹی قانون کے تمام تقاضے پورے کرے، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مشال خان قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو قانون کے تمام تقاضے پورے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مشال خان قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، سماعت […]

مشال قتل کیس: مزید 4 ملزمان گرفتار

مشال قتل کیس: مزید 4 ملزمان گرفتار

مشال قتل کیس میں مزید چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزمان میں شہاب علی، صہیب، سعید اور شہزاد شامل ہیں۔ ان گرفتاریوں کے بعد مشال قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق دو ملزمان کی شناخت وڈیو سے ہوئی جبکہ دو ملزمان کو دیگر […]

جرمنی میں مشال خان کے قتل کے خلاف مظاہرہ

جرمنی میں مشال خان کے قتل کے خلاف مظاہرہ

جرمنی کے دارالحکومت برلن کے پوسٹڈامر پلاٹز پر نوجوان پاکستانی طالب علم مشال خان کے قتل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جبکہ اس کی یاد میں چراغاں بھی کیا گیا۔ پاکستانی سول سوسائٹی کی سرگرم تنظیم ’کرٹکل پاکستان‘ کی جانب سے مشال خان کی یاد میں چراغاں اور مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے […]

مشال قتل کیس کے ملزم عمران نے اعتراف جرم کر لیا

مشال قتل کیس کے ملزم عمران نے اعتراف جرم کر لیا

طالب علم مشال قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو سٹی مجسٹریٹ مردان کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے مشال پر فائرنگ کرنے کے جرم کا اعتراف کرلیا۔ ملزم عمران کو کل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے اسے چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کی […]

مشال خان قتل کیس میں مزید پانچ ملزمان گرفتار

مشال خان قتل کیس میں مزید پانچ ملزمان گرفتار

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طالب علم مشال خان کے قتل کیس میں مزید پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان میاں سعید کے مطابق مشال قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، مزید 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا […]

مشال قتل کیس :پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی

مشال قتل کیس :پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی

مشال خان قتل کیس میں پولیس نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی، سماعت 15 دن کے لئے ملتوی کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں مشال خان قتل کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی کی ازسرنو تشکیل کر دی گئی ہے جس میں آئی […]

مشال قتل کیس؛ ویڈیو کی مدد سے مزید 2 ملزم گرفتار

مشال قتل کیس؛ ویڈیو کی مدد سے مزید 2 ملزم گرفتار

مردان: مشال قتل کیس میں ویڈیو کی مدد سے مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ گرفتار ملزمان میں سے مزید ایک نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ مشال قتل کیس میں ویڈیو کی مدد سے مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 36 ہوگئی ہے، گرفتار ملزمان […]

مشال کیس: 8 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ آج ختم

مشال کیس: 8 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ آج ختم

مشال قتل کیس میں گرفتار 8 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ آج ختم ہو رہا ہے، آٹھوں ملزمان کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشال قتل کیس میں 32 ملزمان گرفتارکیے جا چکے ہیں، جبکہ 24 ملزمان جیل میں ہیں، عبدالولی خان یونیورسٹی بدستور […]

مشال قتل کیس: ملزم بلال نے ہجوم کو اشتعال دلایا

مشال قتل کیس: ملزم بلال نے ہجوم کو اشتعال دلایا

مشال قتل کیس کے دواہم ملزمان کوپولیس نے گرفتارکرلیاہے، ڈی پی اوکاکہنا ہے کہ ایک ملزم بلال بخش نے ہجوم کو اشتعال دلایااورقتل کا نعرہ لگایااوردوسرے ملزم نےلاش کی بے حرمتی کی، قتل کے مقدمے میں گرفتارملزمان کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔ مشال قتل کیس میں پولیس ویڈیوزکی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوششوں […]

مشال کیس: تین ملزمان کا صحت جرم سے انکار، جیل بھیج دیا گیا

مشال کیس: تین ملزمان کا صحت جرم سے انکار، جیل بھیج دیا گیا

مشال قتل کیس کے تین ملزمان جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیئے گئے، عدالت میں صحت جرم سے انکارپرتینوں ملزمان کوجیل بھیج دیاگیاہے، اہم کیس میں ایک ملزم کو مالاکنڈ ایجنسی سے حراست میں لے لیاگیا۔ مشال قتل کیس میں تین ملزمان کوچارروزہ ریمانڈ ختم ہونے پر اعترافی بیان رکارڈکرانے کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ […]

مشال قتل کیس: 7 ملزمان کا پولیس کے سامنے اعتراف جرم

مشال قتل کیس: 7 ملزمان کا پولیس کے سامنے اعتراف جرم

مشال قتل کیس کے 7ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا جبکہ چارسدہ سے مزید دو طلبا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مشال قتل کیس کے سات ملزمان کو پولیس نے انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت مردان میں پیش کیا، پولیس نے بتایا کہ تمام ملزمان نے پولیس کے سامنے اپنے جرم […]

مشال قتل کیس: عدالت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے روک دیا

مشال قتل کیس: عدالت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے مشال خان قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے سے روک دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جب تحقیقاتی ٹیم کام کر رہی ہے تو جوڈیشل کمیشن کی کیا ضرورت ہے۔ کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں مشال خان قتل کے ازخود نوٹس کی […]

سپریم کورٹ میں مشال خان قتل سے متعلق رپورٹ جمع

سپریم کورٹ میں مشال خان قتل سے متعلق رپورٹ جمع

 اسلام آباد: مشال خان قتل سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشال خان کے خلاف توہین مذہب کے شواہد نہیں ملے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا نے سپریم کورٹ میں مشال خان قتل سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے، جس میں کہا گیا […]

مشال خان کے قتل کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور

مشال خان کے قتل کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور

 اسلام آباد: قومی اسمبلی نے مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کے قتل کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔ وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر نے ایوان میں مشال خان کے قتل کے خلاف قرارداد پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان مشال خان کے قتل کی […]

مشال کے سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال، ایف آئی آے درخواست کی منتظر

مشال کے سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال، ایف آئی آے درخواست کی منتظر

مشال خان کے سوشل میڈيا اکاؤنٹ کی جانچ پڑتال کے لیے پولیس یا صوبائی حکومت نے ایف آئی اے سے درخواست نہیں کی۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے باقاعدہ درخواست موصول ہونے پر وزارت داخلہ کی منظوری سے ایف آئی اے کی جانب سے ممکنہ مدد فراہم کی […]

مشال کی موت گولی لگنے سے ہوئی ،پوسٹ مارٹم رپورٹ

مشال کی موت گولی لگنے سے ہوئی ،پوسٹ مارٹم رپورٹ

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے مقتول طالب علم مشال خان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ موت گولی لگنے سے ہوئی ۔ ادھر خیبرپختونخوا حکومت نے قتل کی جوڈیشل انکوائری کی سمری پشاور ہائیکورٹ کو بھجوادی ہے۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت مشتاق غنی نے  بتایا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے […]