counter easy hit

یورپی یونین نے برطانیہ کی یونین سے علیحدگی کیلئے گائیڈ لائنز کی منظوری دیدی

برسلز: یورپی یونین میں شامل 27 ممالک کے سربراہان نے برطانیہ کی یونین سے علیحدگی کے لئے گائیڈلائنز کی منظوری دے دی۔

EU approves guidelines for separation from Britain's Union

EU approves guidelines for separation from Britain’s Union

جرمنی کے دارالحکومت برسلز میں یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کی زیرصدارت برطانیہ کی یونین سے علیحدگی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں برطانیہ کے علاوہ تمام ممبر ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی سے متعلق 31 مارچ کو منظور کردہ نکات کی باضابطہ طور پر منظوری دی گئی جس کے مطابق برطانیہ سے 8 جون کو ہونے والے جنرل الیکشن کے بعد مذاکرات کئے جائیں گے اور 29 مارچ 2019 تک تمام مذاکرات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یورپی یونین کے مذاکراتی چیف مشل برنیئر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے تمام ممالک متحد ہیں اور وہ برطانیہ کی یونین سے علیحدگی کے لئے ہر وقت تیار ہیں جب کہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے خط میں یورپی یونین کے صدر نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے مستقبل میں برطانیہ کے ساتھ تعلقات کے لئے ہونے والے مذاکرات میں سب سے پہلے عوام، مالی معاملات اور پھر جزیروں کو ترجیح دی جائے گی۔ اجلاس کے دوران بعض ممالک نے چند نکات پر تحفظات کا اظہار کیا، پولینڈ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں پالش باشندوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے اس لئے برطانیہ کی یونین سے علیحدگی کے بعد ان کے حقوق کو مدنظر رکھا جانا چاہیئے جب کہ ہالینڈ نے اس بات پر زور دیا کہ سب سے پہلے برطانیہ کے ساتھ مستقبل میں تجارتی معاملات پر مذاکرات کئے جائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website